ودھان بھون کے گھیراو کیلئے ہزاروں کسان پہنچے ممبئی ، سخت حفاظتی انتظامات ، شہری کشمکش میں مبتلا

مہاراشٹر کے تقریباً 30ہزارسے زائد آج یہاں تھانے سے شمال مشرقی ممبئی میں داخل ہوگئے ،ریاستی اسمبلی کے گھیراؤ کے مقصد سے بد ھ کوکسانوں کا قافلہ ناسک ضلع سے روانہ ہوا ہے اوراتوار کو ممبئی میں داخل ہوگیا ہے۔

Mar 11, 2018 08:55 PM IST | Updated on: Mar 11, 2018 08:55 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر کے تقریباً 30ہزارسے زائد آج یہاں تھانے سے شمال مشرقی ممبئی میں داخل ہوگئے ،ریاستی اسمبلی کے گھیراؤ کے مقصد سے بد ھ کوکسانوں کا قافلہ ناسک ضلع سے روانہ ہوا ہے اوراتوار کو ممبئی میں داخل ہوگیا ہے۔ٹریفک پولیس نے ممبئی میں خصوصی انتظامات کیے ہیں۔جبکہ مسلح پولیس کا بھی سخت بندوبست کیا گیا ہے جبکہ شیوسینا اور راج ٹھاکرے کی ایم این ایس نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ کسان حکومت کے قرض معافی کے وعدے پورے نہ کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بدھ کو عروس البلادروانہ ہوئے اورناسک سے ممبئی تک 180کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتے ہوئے اتوار کو ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مورچہ کو ودھان سبھا نہیں جانے دیا جائے گا اور آزاد میدان میں روک دیا جائے گا۔کسان حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔انکا مطالبہ ہے کہ قرض اور بجلی بل مکمل معاف کرنے کے ساتھ ساتھ سوامی ناتھن کمیشن کی سفارشات کا نفاذکیا جائے ۔

ودھان بھون کے گھیراو کیلئے ہزاروں کسان پہنچے ممبئی ، سخت حفاظتی انتظامات ، شہری کشمکش میں مبتلا

بتایا جاتا ہے کہ کسانوں کو مورچہ شمال وسطی ممبئی کے سائن میں واقع سومیا گروانڈ میں قیام کرے گا اور پھر آگے کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائے گا ۔کسانوں میں جنوبی ممبئی پہنچ کر ریاستی اسمبلی کا گھیراؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،کیونکہ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے اور ریاست بھر کے اراکین یہاں موجود ہیں۔ ریلی منعقد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ تقریباً34ہزار کسان ممبئی پہنچ چکے ہیں جبکہ ان کی تعداد پیر کو مزید بڑھ جائے گی۔

ممبئی پولیس نے ٹریفک محکمہ سے مل کر سخت انتظامات کیے ہیں تاکہ جاری اسکولی امتحانات کے دوران بچوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ،واضح رہے کہ ایچ ایس سی ڈایس ایس سی ،سی بی ایس ای ،آئی سی ایس ای اور آئی ایس سی کے امتحانات ہورہے ہیں۔طلباء کو بھی کہا گیا ہے کہ امتحان گاہ تک وقت سے پہلے پہنچنے کی کوشش کریں اور حالات کی مکمل خبر رکھیں ۔

آل انڈیا کسان سبھا (اے آئی کے ایس ) نے کہا ہے کہ ان ہزاروں کسانوں کے ہمراہ ان کی بیویاں اور والدین بھی ہیں ۔سبھا کے روح رواں اجیت نوالے نے کہاکہ اگر ان کسانوں کے مسائل نہ ہوتے تو یہ کیوں اتنا لمبا پیدل سفر کرتے تھے ۔ان کے مطالبات کو منوانے کے لیے ممبئی پہنچے ہیں۔شیوسینا کے نوجوان لیڈر آدیتیہ ٹھاکرے نے ان کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں خطاب بھی کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز