سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے میں بیحد دکھی ہوں: کرن جوہر

Jan 28, 2017 01:00 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 01:08 PM IST

جے پور۔ جے پور میں 'پدماوتی' فلم کی شوٹنگ کے دوران جمعہ کو راجپوت کرنی سینا کے کارکنوں کی جانب سے اس فلم کے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ ہوئی مار پیٹ معاملے میں بالی ووڈ ان کی حمایت میں اتر آیا ہے۔ کرن جوہر نے اس معاملے پر کئی ٹویٹ کئے اور کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ جو ہوا اس سے دکھی ہوں۔ وقت آ گیا ہے جب ہم تمام انڈسٹری کی شکل میں متحد ہو کر اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔

کرن جوہر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کے دوران کئی طرح کی مشکلات سے گزرنے پڑتا ہے۔ میں سنجے کے جذبات کو سمجھ سکتا ہوں۔ میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ جو کچھ  ہوا اس سے میں بیحد دکھی ہوں: کرن جوہر

انوراگ کشیپ نے بھی تین ٹویٹ کئے اور لکھا کہ کیا ایک بار فلم انڈسٹری ساتھ آکر کھڑی ہو سکتی ہے اور ٹٹو بننے سے انکار کر سکتی ہے جس پر سبھی بیوقوف سواری کرتے ہیں۔

دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ کرنی سینا تم پر شرم آتی ہے، تمہارے چلتے مجھے راجپوت ہونے پر شرم آتی ہے اور انہوں نے آگے لکھتے ہوئے کہا کہ تم بغیر ہڈی کے ڈرپوک ہو۔ اب ہندو انتہا پسند ٹوئٹر کی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آ گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز