خواجہ کی سرزمین پر پاؤں رکھتے ہی جذباتی ہوئے پاکستانی زائرين، چھلک پڑے آنسو

Apr 01, 2017 01:18 PM IST | Updated on: Apr 01, 2017 01:18 PM IST

اجمیر۔ راجستھان کے اجمیر میں خواجہ صاحب کے 805 ویں سالانہ عرس میں شرکت کی خاطر پڑوسی ملک پاکستان کے زائرین کا گروپ آج علی الصبح اجمیر شریف کی سرزمین پر پہنچا۔ سخت سیکورٹی بندوبست کے درمیان اجمیر پہنچے پاکستان کے گروپ میں 402 زائرین ہیں اور گروپ کا کوئی شخص پاک حکومت کی جانب سے مقرر کردہ لیڈر نہیں ہے۔ پاکستان کے مذہبی امور کی وزارت کے افسر حکمت اللہ ہی اس گروپ کی قیادت کر رہے ہیں۔ حكومت پاکستان نے عامر جہاں کو اپنا لیڈر بنایا تھا تاہم وہ گروپ کے ساتھ ذاتی وجوہ سے نہیں آ سکے۔ قبل ازیں ضلع انتظامیہ کے پاس 506 پاک زائرین کے آنے کی اطلاع تھی لیکن اب صرف 402 ہی اجمیر پہنچے ہیں ۔ 98 افراد ویزا، ذاتی اور دیگر وجوہات سے اجمیر نہیں پہنچ سکے۔ دنیا میں امن چین اور امن کا پیغام دینے والے غریب نواز کی سرزمین پر پاؤں رکھتے ہی کئی زائرین جذباتی ہو گئے اور کچھ کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے۔

ذرائع کے مطابق پاک دستہ آج صبح خصوصی ریل گاڑی سے اجمیر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پہنچا۔ بعدازاں سرکاری بسوں سے اپنے قیام گاہ اجمیر کی پرانی منڈی میں واقع سنٹرل گرلز اسکول پہنچنے کے بعد کلکٹر گورو گوئل کی جانب سے مقرر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مسٹر حکمت اللہ نے اجمیر ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے کہا کہ ’غریب نواز کی مہربانی اور ہماری خوش قسمتی ہے کہ اجمیر شریف کی سرزمین پر آنے کا موقع ملا ہے۔ ’پاک زائرین کا گروپ پاکستانی حکومت کی چادر، ذاتی چادریں اور پاکستان سے تحفے لے کر اجمیر پہنچا ہے اور شام چار بجے پہلی بار گروپ کے زائرین درگاہ شریف پہنچ کر خواجہ صاحب کی درگاہ میں حاضری دیں گے۔

خواجہ کی سرزمین پر پاؤں رکھتے ہی جذباتی ہوئے پاکستانی زائرين، چھلک پڑے آنسو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز