گجرات : پاس کا سنسنی خیز دعوی ، ہاردک پٹیل اور دیگر لیڈران کو پھنسانے کیلئے 52 سیکس سی ڈی بنائی گئیں

Nov 16, 2017 05:43 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 05:44 PM IST

گاندھی نگر: پاٹی دار آرکشن آندولن سمیتی (پاس)کے لیڈر ہاردک پٹیل کے حامیوں نے آج دعویٰ کیا کہ انہیں پھنسانے کےلئے ریاست میں برسر اقتدار بی جےپی نے ان کی 22اور پاٹی دار آندولن سے منسلک دیگر لوگوں کے 30سمیت کل ملاکر 52مصنوعی سیکس سی ڈی تیاری کرائی ہیں۔ہاردک کے قریبی پاس لیڈر دنیش بانبھنیا نے دیگر لیڈران کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک لڑکی جلد ہی پاس لیڈر کے خلاف عصمت دری کا معاملہ بھی درج کراسکتی ہے اور اس کےلئے بھی ایک سودے بازی ہوئی ہے۔بی جےپے ہاردک کی حالت بھی نارائن سائی(عصمت دری کے معاملے میں جیل میں بند سویں بھو مذہبی گرو آسارام باپو کا بیٹا خود بھی ایسے ہی الزام میں سورت کی جیل میں بند ہے)جیسی کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جےپی کے ریاستی صدر جیتو واگھانی کے اشارے پر اور وزیراعلی وجے روپانی کی اطلاع میں یہ پوری سازش پاٹی دار آندولن کو بدنام کرنے کےلئےکی گئی ہے۔اس میں کئی پولیس افسران بھی شامل ہیں۔اس کےلئے سورت کے رہنے والے پاٹی دار نوجوان ویپل میدپرا اور صنعت کار ویمل پٹیل(جس نے حال ہی میں بی جےپی میں شامل ہونے کےلئے پاس لیڈر نریندر پٹیل کو مبینہ طورپر دس لالکھ روپے دئے تھے)کے درمیان 40کروڑ روپے کی سودے بازی ہوئی ہے۔ویپل کے گھر پر تین دنوں سے پولیس بٹھا دی گئی ہے اور وہ غائب ہے۔کسی پایل نام کی لڑکی کے ساتھ ایسی سودے بازی بھی ہوئی ہے کہ وہ ہاردک کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کرائے گی۔

گجرات : پاس کا سنسنی خیز دعوی ، ہاردک پٹیل اور دیگر لیڈران کو پھنسانے کیلئے 52 سیکس سی ڈی بنائی گئیں

دنیش نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سیکس سی ڈی مصنوعی ڈھنگ سے بیرون ملک میں بنائی گئی ہے۔وہ گجرات میں اس معاملے میں مقدمہ یا شکایت درج کرککے انصاف کی امید نہیں کرتے اور اسی لئے ایسا نہیں کیاگیا ہے۔وہ ضرورت پڑنے پر ہائی کورٹ کا رخ بھی کریں گے۔دودن میں وہ او رثبوت پیش کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا میں حال ہی میں ہاردک کی کل پانچ سیکس سی ڈی جاری ہوئی تھیں۔انہوں نے اسے بی جےپی کی سازش بتایا تھا۔کانگریس نے بھی ہاردک کا بچاؤ کیا تھا جبکہ بی جے پی نے ہاردک کو اس معاملے میں عدالت جاکر اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا چیلنج دیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز