پٹھان کوٹ حملہ : مسعود اظہر سمیت 4 دہشت گرد مفرور قرار

Mar 10, 2017 11:44 AM IST | Updated on: Mar 10, 2017 11:44 AM IST

چنڈی گڑھ : موہالی کی ایک اسپیشل کورٹ نے پاکستان میں واقع دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر، اس کے بھائی مفتی عبد الرؤف اصغر، شاہد لطیف اور كاشف جان کو پٹھان کوٹ دہشت گرد انہ حملہ کیس میں جمعرات کو مفرور مجرم قرار دیا۔

قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے گزشتہ سال 19 دسمبر کو ان پر گزشتہ سال دو جنوری کو ہوئے حملے کی سازش رچنے کا الزام لگاتے ہوئے چارچ شیٹ دائر کی تھی۔ اس حملے میں سات سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

پٹھان کوٹ حملہ : مسعود اظہر سمیت 4 دہشت گرد مفرور قرار

این آئی اے کے وکیل سریندر سنگھ اور اے ایس پی وی شریواستو نے بتایا کہ ملزموں کو پکڑنے کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، لیکن ابھی تک کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ کورٹ نے این آئی اے سے تمام ملزموں کو پکڑنے کے لئے کوشش تیز کرنے کے لیے اور ضرورت پڑنے پر انٹرپول کی مدد لینے کی ہدایت دی ۔ کیس کی مزید سماعت 10 اپریل کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز