patient continued reciting the quran and the doctor made successful operation of brain tumor na مریض قرآن پاک کو پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومرکا کامیاب آپریشن کر دیا– News18 Urdu

مثال: مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومرکا کامیاب آپریشن کر دیا

آپریشن تھئیٹر میں قرآن پڑھتا مریض اور اس کا علاج کرتے ڈاکٹرز دیکھنے اور سننے میں بھلے ہی یہ آپ کو بناوٹی لگے لیکن یہ سچ ہے اور یہ سب ہوا ہے اجمیر کے ایک نجی اسپتال میں

Feb 11, 2019 05:55 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 06:58 PM IST

اجمیر کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب مریض قرآن پاک پڑھتا رہا اور ڈاکٹر نے برین ٹیومر کا کامیاب آپریشن کر دیا۔ جی ہاں، ایک نجی اسپتال میں کیا گیا یہ کامیاب آپریشن واقعی اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔

آپریشن تھئیٹر میں قرآن پڑھتا مریض اور اس کا علاج کرتے ڈاکٹرز دیکھنے اور سننے میں بھلے ہی یہ آپ کو بناوٹی لگے لیکن یہ سچ ہے اور یہ سب ہوا ہے اجمیر کے ایک نجی اسپتال میں۔ دراصل، مریض عبدل کو برین ٹیومر تھا اور اس کی وجہ سے اس کی قوت سماعت کم ہوتی جا رہی تھی۔ اپنی بیماری کو لے کر وہ نیورو سرجن ڈاکٹر سوریہ چودھری کے پاس پہنچا جہاں ڈاکٹر سوریہ نے اسے بیہوش کئے بغیر اس کا کامیاب آپریشن کر دیا۔

Loading...

آپریشن تھئیٹر میں ڈاکٹر نے اپنی محنت اور تجربہ سے مریض کو ٹھیک کر دیا لیکن مریض جس طرح سے قرآن پڑھتا رہا وہ دیکھنے والی بات تھی۔ ڈاکٹر سوریہ بھی نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہتے ہیں کہ حالانکہ سائنس میں اس طرح کے واقعہ کو زیادہ سنجیدہ نہیں مانا جاتا لیکن کہیں نہ کہیں لوگوں میں عقیدت رہتی ہے اور اس سے ہی انسان کو طاقت ملتی ہے۔

ڈاکٹروں کی ٹیم: فوٹو نیوز 18 ڈاکٹروں کی ٹیم: فوٹو نیوز 18

بہر حال، مریض عبدل مکمل طور پر اب صحت مند ہے اور اسے اسپتال سے چھٹی بھی دے دی گئی ہے۔ آپریشن کے بعد لوگوں نے ڈاکٹر ٹیم کی ستائش کی۔

دیپک دادھیچ کی رپورٹ

 

Loading...