پہلو خان کے قتل کے تمام ملزمین کو راجستھان پولیس نے دی کلین چٹ

Sep 14, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 01:40 PM IST

الور۔ راجستھان کے الور میں گئورکشا کے نام پرتشدد کا شکار ہوئے پہلو خان کے قتل معاملہ میں اب ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ راجستھان پولیس نے قتل کے تمام ملزمین کو کلین چٹ دیدی ہے۔

راجستھان پولیس کے ذریعہ پہلو خان کے قتل کے چھ اہم ملزمین جن پر انعام کا اعلان کیا گیا تھا، انہیں اب تک پولیس گرفتار نہیں کر پائی ہے۔ حالانکہ اب ان سبھی چھ ملزمین کو جانچ میں بری کر دیا ہے۔

پہلو خان کے قتل کے تمام ملزمین کو راجستھان پولیس نے دی کلین چٹ

الور کے ایس پی راہل پرکاش کے مطابق، ان سبھی چھ ملزمین کے خلاف اب کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔ تمام ملزمین ہندوؤں کی تنظیموں کے ساتھ وابستہ تھے۔ جانچ میں بری کئے جانے کی یہ دو وجہیں بتائی گئی ہیں۔ پہلی موبائل کال کی لوکیشن کی جانچ۔ اس میں بتایا گیا کہ ملزمین جائے واردات پر نہیں گئوشالا میں تھے۔ دوسری وجہ گئو شالا اسٹاف کے بیانات ہیں۔ ان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حادثہ کے وقت ملزمین گئو شالا میں تھے۔

قتل کے یہ چھ ملزمین ہوئے بری۔ اوم یادو، حکم چند یادو، سدھیر یادو، جگمال یادو، نوین شرما اور راہل سینی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز