اب احمد آباد کے نام کو لے کر گرمائی سیاست ، گجرات ہائی کورٹ تک پہنچا معاملہ

احمد آباد شہر کو بادشاہ احمد شاہ نے آج سے 607 سال پہلے بسایا تھا ۔ اس شہر کا نام احمد آباد یا پھر امداواد ہے ، اس کو لے کر کئی مرتبہ بحث ہو چکی ہے ۔

Apr 12, 2018 08:25 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 08:25 PM IST

احمد آباد : احمد آباد شہر کو بادشاہ احمد شاہ نے آج سے 607 سال پہلے بسایا تھا ۔ اس شہر کا نام احمد آباد یا پھر امداواد ہے ، اس کو لے کر کئی مرتبہ بحث ہو چکی ہے ۔ لیکن اب اس شہر کے نام کا معاملہ گجرات ہائی کورٹ تک پہنچ گیا۔ سنی عوامی فورم نامی تنظیم نے گجرات ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کرکے مطالبہ کیا ہے کہ اس شہر کا نام احمد آباد ہے ، لہذا احمد آباد ميونسپل کارپوریشن کو حکم دیا جائے کہ وہ امداواد لكھنا چھوڑ دے ۔

عدالت میں عرضی گزار کی دلیل تھی کہ ورلڈ سٹی ہیريٹیج کا درجہ احمد آباد کی وجہ سے ملا ہے نہ کہ امداواد کی وجہ سے ، اس لئے احمد آباد شہر کے نام کو صحیح طریقہ سے لکھا جائے ۔ سنی عوامی فورم کے سیكریٹری عثمان قریشی نے گجرات کی بی جے پی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اس شہر کے ساتھ مسلم نام کو مٹانے کی کوشش کر رہی ہے اور اسے ایک سازش کے طور پر انجام دیا جا رہا ہے ۔

اب احمد آباد کے نام کو لے کر گرمائی سیاست ، گجرات ہائی کورٹ تک پہنچا معاملہ

انہوں نے کہا کہ گجرات حکومت اگرچہ اس طریقہ کی کوشش کرتی رہی ہے ، لیکن جب جب بھی اس شہر کے نام کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جائے گی تب تب ہم جیسے لوگ گجرات حکومت کو جواب دینے کیلئے تیار رہیں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز