وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی کے دوران اذان ہونے پر اپنی تقریرروکی

Nov 30, 2017 10:52 AM IST | Updated on: Nov 30, 2017 10:52 AM IST

نوساری۔  وزیراعظم نریندر مودی نےکل یہاں اپنی ایک انتخابی تقریر کے دوران ایک نزدیکی مسجد میں اذان ہونے پر اسے تقریباََ تین منٹ تک روک دیا۔ مسٹر مودی نے گجرات کی کل اپنی چار میں سے آخری انتخابی ریلی یہاں شام کو کی تھی۔ جب ان کی تقریر پرجوش انداز میں جاری تھی اسی دوران اچانک وہ خاموش ہوگئے اور کافی وقت تک خاموش رہے۔

لوگ کچھ وقت تو کچھ نہیں سمجھ سکے اور انہیں لگا کہ گلے میں اچانک خراش کی وجہ سے ایسا ہوا ہے۔ وہ تین منٹ تک تقریر روک کر بیچ بیچ میں پانی پیتے رہے۔ اذان ختم ہونے پر انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کی اور پھر خود ہی اس بارے میں بتایا۔

وزیر اعظم مودی نے انتخابی ریلی کے دوران اذان ہونے پر اپنی تقریرروکی

اذان ختم ہونے پر انہوں نے تقریر دوبارہ شروع کی اور پھر خود ہی اس بارے میں بتایا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز