وزیر اعظم نے عالمی شہرت یافتہ ہندو تیرتھ استھل بھگوان دوراکا دھیش کی پوجا کی

دوارکا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں عالمی شہرت یافتہ ہندو تیرتھ استھل دوارکا کے جگت مندر میں بھگوان دوارکا دھیش کی پوجا کی۔

Oct 07, 2017 07:20 PM IST | Updated on: Oct 07, 2017 07:20 PM IST

دوارکا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں عالمی شہرت یافتہ ہندو تیرتھ استھل دوارکا کے جگت مندر میں بھگوان دوارکا دھیش کی پوجا کی۔ بھگوان کو ہر د ن الگ رنگ کے لباس میں سنوارنے کی روایت کے مطابق آج ہفتہ ہونے کے سبب مسٹر مودی کے دورے کے دوران دوارکا دھیش کا نیلے رنگ کے کپڑے میں سنگھار کیا گیاتھا۔ پس منظر میں ہلکے ہرے اور زرد کپڑوں کا بھی استعمال کیا گیا تھا۔ مسٹر مودی صبح تقریباً10:40میں مندر کے کیمپس میں پہنچے اور یہاں تقریباً 20منٹ گذارے،جس میں تقریباً نصف وقت تک ویدک منتروں کے درمیان ’شوڈشوپچار‘اصول کے مطابق مخصوص پوجا کی۔

پوجا کے دوران جب مسٹر مودی کو تخت شاہی جیسی نظرآنے والی کرسی پر بٹھایا گیا تھا تب تمام وقت ان کے عقب میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری،وزیر اعلیٰ وجے روپانی ،نائب وزیر اعلیٰ نیتن پٹیل اور سابق وزیر اعلیٰ آنندی بین پٹیل بھگوان دوارکا دھیش کے سامنے ہاتھ جوڑکر کھڑے رہے۔ مسٹر مودی صبح جام نگر ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ہیلی کاپٹر سے یہاں آئے تھے۔

وزیر اعظم نے عالمی شہرت یافتہ ہندو تیرتھ استھل بھگوان دوراکا دھیش کی پوجا کی

انہوں نے مندر میں پہنچنے پر پوجا کے بعد مسلسل وہاں موجود اور ان کی ایک جھلک پانے کیلئے قرب و جوار کی عمارتوں پر چڑھے لوگوں کا ہاتھ  ہلاکر جواب دیا۔ وہ کم سے کم تین بار عام لوگوں کے قریب پہنچ گئےاور ان میں کئی افراد سے ہاتھ بھی ملایا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز