وزیراعظم مودی نے نرمدا باندھ کو قوم کے نام کیا وقف ، 56 سال پہلے نہرو نے رکھا تھا سنگ بنیاد

Sep 17, 2017 12:08 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 12:40 PM IST

نرمدا: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں دریائے نرمداپر تعمیرسردارسروورباندھ کا افتتاح کیا۔ سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے 56سال قبل اس باندھ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔اس باندھ سے روزانہ 1450میگا واٹ بجلی پیداہوگی ۔

نرمدا کنٹرول اتھارٹی نے 16جون کو اس باندھ کے گیٹ کو بند کرنے کا حکم دیاتھا۔اس کے اگلے دن اس کے گیٹ بند کردئے گئے تھے ۔ اس باندھ کی اونچائی 163میٹر تک کردی گئ تھی ، پہلے یہ 121اعشاریہ 92میٹر تھی ۔پانی کی مکمل سطح پر اسکی اونچائی 138اعشاریہ 68میٹر ہے ۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اس پروجکٹ پر کل  6406.04کروڑ روپئے کی لاگت آئی ہے اور اسکے نہروں کا نیٹ ورک 85898کلومیٹر ہے ۔

وزیراعظم مودی نے نرمدا باندھ کو قوم کے نام کیا وقف ، 56 سال پہلے نہرو نے رکھا تھا سنگ بنیاد

ہندستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے 1946میں اس طرح کے باندھ کی تعمیر کا خواب دیکھا تھا اور اب 2017میں ان کا یہ خواب حقیقت بن گیا ہے ۔ وزیر اعظم کو اسٹیچو آف یونٹی کی تعمیری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل سے بتایاگیا ۔دریائے نرمدا پر تعمیر ہونے والا یہ دنیا کابلندترین (سردار پٹیل کا )مجسمہ ہے۔

اس باندھ سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوگا اور لوگوں کی تمنائیں پوری ہونگی ۔کنکریٹ کے استعمال کے لحاظ سے یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا باندھ ہے ۔اس باندھ کی تعمیر میں جتنی کنکریٹ استعمال ہوئی ہے اس سے دوبار خط اسطوا اتنی لمبائی کا احاطہ کیا جاسکتا ہے ۔ سردار سروورباندھ دریائے نرمدا پر تعمیرکیا گیا ایک گریوٹی باندھ ہے ۔یہ وادی نرمدا پروجکٹ کا ایک حصہ ہے ۔یہ ایک بڑا ہائیڈرالک پروجکٹ ہے جس کے تحت دریائے نرمدا پر متعدد بڑے اور پن بجلی کے کثیرالمقاصد باندھوں کی تعمیر ہونی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز