اگر پٹیل اور بابا صاحب کچھ اور جیتے تو ملک کی تصویر اور پہلے بدل جاتی : وزیر اعظم مودی

Sep 17, 2017 09:28 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 09:28 PM IST

ڈھبوئی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ سردار بلبھ بھائی پٹیل اور بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کچھ اور سال زندہ رہے ہوتے تو ملک ترقی کی نئی بلندیوں پر کافی پہلے ہی پہنچ گیا ہوتا۔ مسٹر مودی نے پاس ہی کیوریا میں دریائے نرمدا پر تعمیر ہوئے سردار سروور ڈیم کے افتتاح کے بعد یہاں منعقد ایک عظیم جلسہ عام سےخطاب کرت ہوئے کہا کہ دور اندیش سردار پٹیل نے اس ڈیم کا خواب میری پیدائش سےپہلے ہی دیکھا تھا۔ میں بڑے اعتماد کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ آنجہانی پٹیل اور آنجہانی امبیڈکر جیسے دو عظیم سپوت اگر کچھ اور سال زندہ رہے ہوتے تو سردار سروور ڈیم ساٹھ یا ستر کی دہائی میں ہی مکمل ہوکر ساری مغربی ریاستوں کو سرسبز کرچکا ہوتا۔

ملک کے معاشی نظام کو ایک طاقت ملی ہوتی۔ مسٹر مودی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے وزیر کی حیثیت سے مختصر سی مدت میں آبی انقلاب کی جتنی اسکیمیں بنائیں وہ شاید ہی کسی سے ممکن ہوئی ہوں۔ اگر دونوں کچھ سال اور زندہ رہتے اور ہمیں ان کی خدمات کا فائدہ کچھ سال اور ملا ہوتا تو آج سیلاب کی وجہ سے جو تباہی ہورہی ہے یا خشک سالی سے کسانوں کی خودکشی کے جو واقعات ہورہے ہیں اس طرح کےمسائل نہ ہوتے۔

اگر پٹیل اور بابا صاحب کچھ اور جیتے تو ملک کی تصویر اور پہلے بدل جاتی : وزیر اعظم مودی

کانگریس حکومتوں پر بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو متحدکرنے اور کشمیر کو اس میں ضم کرنے والے عظیم رہنما پٹیل کو آزادی کے بعد اس طرح پیش نہیں کیا گیا جس کے وہ مستحق تھے۔ آنے والی نسلوں کو پٹیل سے واقف کرانے کو اپنے اولین فرض کے تحت میں نے ان کے نام سے امریکہ کے اسٹیچو آف لیبرٹی سے دوگنی اونچائی کا ان کا مجسمہ ’’اسٹیچو آف یونیٹی‘‘ کا آغاز کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے مخصوص لہجے میں کہا کہ 182 فٹ اونچا اس عظیم مجسمے کا کام انہوں نے اس لئے شروع کیا کہ انہیں چھوٹے کام پسند نہیں آتے۔ انہوں نے 125 کروڑ لوگوں کے ملک کے رہنما کے طور پر چھوٹے خواب دیکھنے کا انہیں حق بھی نہیں۔

اس موقع پر مسٹر مودی نے سردار سروور پروجیکٹ کے بارے میں غلط پروپیگنڈے کی وجہ سے عالمی بینک کی طرف سے اس کے لئے رقم فراہم کرنے سے منع کرنے کے باوجود عوام کے عزم اور ان کی مدد سے اسے پورا کرنے کا ذکر کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز