یوگا چھوڑ کر اپنی ماں سے ملنے پہنچے وزیر اعظم مودی، ساتھ میں کیا ناشتہ

Jan 10, 2017 10:50 AM IST | Updated on: Jan 10, 2017 10:50 AM IST

نئی دہلی۔ عام طور پر وزیر اعظم نریندر مودی کے دن کا آغاز یوگا سے ہوتا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ وہ یوگا کے کتنے بڑے حامی ہیں۔ لیکن آج وزیر اعظم مودی کے دن کا آغاز یوگا سے نہیں ماں کے آشیرواد سے ہوا۔ جی ہاں، وزیر اعظم مودی نے خود ٹویٹ کر بتایا کہ وہ آج اپنا یوگا چھوڑ کر ماں سے ملنے پہنچے۔

مودی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ آج میں نے یوگا چھوڑ دیا اور ماں سے ملنے گیا۔ ان کے ساتھ ناشتہ کیا۔ ان کے ساتھ وقت گزار کر اچھا لگا۔ بتا دیں کہ پی ایم مودی وائبرینٹ گجرات کے افتتاح کے لئے گجرات پہنچے ہوئے ہیں۔ ایسے میں وہ اپنی ماں سے ملنے نہ پہنچیں ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ ان کی ماں ہیرا بین گاندھی نگر میں اپنے سب سے چھوٹے بیٹے پنکج مودی کے ساتھ رہتی ہیں۔ اس سے پہلے بھی کئی بار مودی اپنی ماں سے ملنے وہاں جاتے رہے ہیں۔

یوگا چھوڑ کر اپنی ماں سے ملنے پہنچے وزیر اعظم مودی، ساتھ میں کیا ناشتہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں پی ایم مودی کی ماں ہیرا بین پہلی بار اپنے بیٹے سے ملنے ان کی سرکاری رہائش گاہ 7 ریس کورس آئی تھیں۔ وہ پانچ دن تک وزیر اعظم کی رہائش گاہ میں بیٹے نریندر مودی کے ساتھ رہی تھیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز