جی ایس ٹی سے متعلق فیصلہ سے لگتا ہے کہ 15 دن پہلے ہی آ گئی دیوالی: مودی

دوارکا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بارے میں کل کئے گئے فیصلوں سے ایسا لگتا ہے کہ دیوالی پندرہ دن پہلے ہی آگئی ہے۔

Oct 07, 2017 02:36 PM IST | Updated on: Oct 07, 2017 02:37 PM IST

دوارکا۔  وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کے بارے میں کل کئے گئے فیصلوں سے ایسا لگتا ہے کہ دیوالی پندرہ دن پہلے ہی آگئی ہے۔ مسٹر مودی نے آج یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ان کی حکومت نے اس آسان ٹیکس نظام کو مزید آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس سے چاروں طرف دیوالی جیسا ماحول بن گیا ہے۔ اخبارات میں بھی پندرہ دن پہلے ہی دیوالی آنے کی سرخیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی کہا تھا کہ جی ایس ٹی نافذ کرنے کے بعد تین مہینہ اس کا جائزہ لیا جائے گا اور جہاں بھی نظام، شرح، تکنیک اور کاروباریوں کو پریشانیاں آئیں گی انہیں دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ملک کے کاروباری لال فیتہ شاہی ، فائلوں اور بابوؤں و صاحبوں کے چکر لگائیں اس لئے وزیر خزانہ نے کل جی ایس ٹی کونسل میں سب کو رضامند کر کے اہم فیصلے کئے جن کا پورے ملک میں ایک آواز میں استقبال کیا گیا۔ خیال رہے کہ جی ایس ٹی کونسل نے کل اس معاملہ میں آسانی سمیت کئی اشیا کی ٹیکس شرح میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس معاملہ میں مودی حکومت کی سخت تنقید کی جا رہی تھی۔

جی ایس ٹی سے متعلق فیصلہ سے لگتا ہے کہ 15 دن پہلے ہی آ گئی دیوالی: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دوراکا میں واقع دوراکادھیش مندر میں لوگوں سے ملتے ہوئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز