انتخابی مہم کے آخری دن مودی نے سی پلین میں کی پرواز، انباجی مندرمیں کی پوجا

احمدآباد/پالنپور۔ وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات اسمبلی کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن احمدآباد میں سابرمتی ندی سے پہلی بار سی پلین میں پروازکرکے دھروئی تک کا سفرکیا اور وہاں سے روڈ شوکی شکل میں 45کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے شکتی پیٹھ انباجی مندرمیں پوجا کی ۔

Dec 12, 2017 08:10 PM IST | Updated on: Dec 12, 2017 08:10 PM IST

احمدآباد/پالنپور۔ وزیراعظم نریندرمودی نے گجرات اسمبلی کے لئے انتخابی مہم کے آخری دن احمدآباد میں سابرمتی ندی سے پہلی بار سی پلین میں پروازکرکے دھروئی تک کا سفرکیا اور وہاں سے روڈ شوکی شکل میں 45کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے شکتی پیٹھ انباجی مندرمیں پوجا کی ۔ مسٹر مودی نے احمدآباد شہر میں آج روڈشو کی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے اپنے پروگرام میں تبدیلی کرکے احمدآباد میں صدر برج کےپاس سے امریکہ میں تیار سی پلین کویسٹ کوڈیاک میں پروازکی ۔

انکا طیارہ اسی ندی میں شمالی گجرات کے دھروئی ڈیم کےپاس اترا۔ پائلٹ جان گولیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم کے ساتھ پروازکرنا انتہائی خوشگوارتجربہ رہا۔ ایسے طیارے کئی دیگر ملکوں میں عام ہیں ۔ہندستان میں طویل ساحل اورندیوں ،جھیلوں وغیرہ کی وجہ سے یہاں بھی یہ مقبول عام ہوسکتے ہیں ۔ مسٹرمودی دھروئی سے سڑک کے راستہ تقریبا45کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے انباجی مندرپہنچے ۔ اس دوران سڑک کے کنارے کھڑے لوگوں کا انھوں نے چلتی گاڑی سے ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا ۔

انتخابی مہم کے آخری دن مودی نے سی پلین میں کی پرواز، انباجی مندرمیں کی پوجا

انکا طیارہ اسی ندی میں شمالی گجرات کے دھروئی ڈیم کےپاس اترا۔

روڈ شوکے بعد وہ انباجی مندر پہنچے ۔بطور وزیراعظم اس معروف مندر کا انھوں نے پہلی بار درشن کیا۔ انھوں نے یہاں پوجا ارچناکی ۔شمالی گجرات کے بناس کانٹھا ضلع میں واقع یہ مندر احمدآباد سے قریب 198کلومیٹر دور راجستھان کی سرح کے نزدیک واقع ہے ۔ واضح رہے کہ کانگریس صد رراہل گاندھی کو بھی احمدآباد میں آج مجوزہ روڈ شو کی اجازت نہیں ملی اور وہ شہر کے تاریخی جگن ناتھ مندر میں پوجا کرنے کے لئے گئے تھے ۔ مسٹر مودی اور مسٹر گاندھی نے انتخابی مہم کے دوران کئی مندروں کے دورے کئے ہیں ۔مسٹر گاندھی نے گجرات میں 27مندروں کے دورے کئے ہیں ۔ریاست میں دوسرے اور آخری مرحلہ میں 14دسمبرکو ہونے والی پولنگ کے لئے انتخابی مہم آج ختم ہوگئی ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز