Live Results Assembly Elections 2018

فرقہ پرستی کی بنیاد پرہوئی تھی ملک کی تقسیم: نریندرمودی

وزیراعظم نےکہا کہ ملک کی تقسیم فرقہ پرستی کی بنیاد پرہوئی تھی۔ مسلمانوں کواسلامی ملک چاہئےتھا۔ وہ اپنے ملک چلے گئے، لیکن اس وقت کے کانگریس کی اعلی قیادت نے اگر تھوڑی سی سمجھداری اورحساسیت کا مظاہرہ کیا ہوتا توگرونانك دیوکا میدان عمل آج ہندوستان میں ہوتا۔

Dec 04, 2018 09:05 PM IST | Updated on: Dec 04, 2018 09:05 PM IST

بیکانیر: وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ تقسیم کے وقت کانگریس کی اعلی قیادت نے سمجھداری اورسوجھ بوجھ کا ثبوت دیا ہوتا توگرونانک دیوکی مقدس میدان عمل کرتارپور ہندوستان میں ہوتی۔

نریندرمودی نے آج راجستھان کےهنومان گڑھ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرونانک کے میدان عمل کرتارپورکیلئےآزادی کے70 سال بعد کاریڈورکی تعمیرہورہی ہے، اس سے سوال اٹھتا ہے کہ تقسیم کے دوران كرتارپورکے پاکستان میں رہنے کی غلطی یہ کیسے ہوگئی۔

فرقہ پرستی کی بنیاد پرہوئی تھی ملک کی تقسیم: نریندرمودی

راجستھان میں انتخابی ریلی کو وزیراعظم نریندر مودی نے خطاب کیا: فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ ملک کی تقسیم فرقہ پرستی کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ مسلمانوں کواسلامی ملک چاہئےتھا۔ وہ اپنے ملک چلے گئے، لیکن اس وقت کے کانگریس کی اعلی قیادت نے اگر تھوڑی سی سمجھداری اورحساسیت کا مظاہرہ کیا ہوتا تو گرونانك دیوکا میدان عمل آج ہندوستان میں ہوتا۔ یہ مقدس جگہ، صرف 7 کلومیٹر دور واقع ہے، کرتارپورپاکستان میں چلا گیا ۔ گروروایات اوراقدارپرعمل کرنے والے گرو پیارے جب سرحد سے اس پار اس مقام کو دیکھتے ہیں تو متھا ٹیکنے کی خواہش لئے تڑپ اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ایسی غلطیوں کو اصلاح کرنا ان کے نصیب میں آیا ہے۔

Loading...

نریندرمودی نے کہا کہ یہ ووٹرز کی دانشورانہ ووٹنگ کی طاقت ہے کہ ہم پاکستان کو اسی کی زبان میں جواب دے رہے ہیں۔ ان کی طاقت کی مدد سے، کرتار پورراہداری کی تعمیر ممکن ہورہی ہے۔ انہوں نے مغربی راجستھان کا پانی کا مسئلہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ راجستھان اور پنجاب کی ریاستی حکومتیں اورمرکز میں حکومت ہوتے ہوئے بھی اس مسئلہ کو حل کرنے کی اس سے قبل کوشش نہیں ہوئی۔ حکومتیں تھیں، لیکن ان کی نیت اچھی نہیں تھی۔ پانی ضائع ہوجاتا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے پرسرہند فیڈراوراندرا گاندھی نہرمنصوبوں کی بہتری کے لئے دوہزارکروڑ روپئے کا بجٹ دیا گیا ہے۔ ان پرکام شروع ہوگیا ہے۔ دونوں نہروں کے منصوبوں کی تکمیل کے بعد، مغربی راجستھان 800 کیوسک مزید مل جائے گا۔ یہ گنگا نگر اورہنومان گڑا کے اضلاع میں خوشحالی میں اضافہ کرے گا۔

نریندرمودی نے کہا کہ پانچ سال پہلے اخبارات میں گھپلوں کی خبریں آتیں تھیں، آئے دن کبھی 2 جی، کبھی کوئلہ گھپلہ توکبھی لاکھوں کروڑوں روپئے چوری یا لوٹ کرفرارکی خبریں آتی تھیں۔ اب ایسی خبریں لوگوں کو پڑھنے کو نہیں ملتیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسے سخت اقدامات کئے ہیں، جواب اس طرح کے اسکیم ممکن نہیں ہیں اورکوئی بھی نہ لاکھوں لےکربھاگ سکتا ہے۔ اس کےعلاوہ لاکھوں روپئے لوٹ اورچوری ہونے سے بچ گئے ہیں۔ یہ سب لوگوں کی بہتری اورخوشحالی کے لئے ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مودی حکومت کو سماجی رہنما انا ہزارے کی دھمکی "30 جنوری تک لوکپال کی تقرری نہ ہونے پردھرنے پربیٹھوں گا"۔

یہ بھی پڑھیں: بلند شہرتشدد: بہن نے یوگی کے خلاف ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا "وزیراعلیٰ گئورکشا کی بات کرتے ہیں، اسی کےلئےمیرے بھائی نےجان دے دی"۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز