جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ، احمد آباد میں وزیر اعظم مودی نے کیا شاندار استقبال

Sep 13, 2017 04:54 PM IST | Updated on: Sep 13, 2017 04:54 PM IST

احمد آباد : جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچ چکے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے احمد آباد کے ائیرپورٹ پر جاپانی وزیر اعظم کا گلے مل کر شاندار طریقہ سے استقبال کیا۔ اس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ گارڈ آف آنر کے بعد وزیر اعظم مودی اور شنزو آبے روڈ شو کرتے ہوئے سابرمتی آشرم پہنچے ۔ یہ روڈ شو احمد آباد ائیر سے شروع ہوکر سابرمتی آشرم پر ختم ہوا۔

وزیر اعظم مودی نے پہلی مرتبہ کسی غیر ملکی وزیر اعظم کے ساتھ روڈ شو کیا ۔ روڈ شو کے لئے آبے نے خاص طو رپر نیلے رنگ کی نہر جیکٹ پہن رکھی تھی۔ روڈ شو کیلئے تین سطح پر سیکورٹی کے بندوبست کئے گئے تھے اور اس دوران 15 ہزار سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔پورے راستے میں 19 اسٹیج بنائے گئے ،جہاں الگ الگ ریاستوں کی جھانکیاں رکھی گئی ہیں۔

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے ، احمد آباد میں وزیر اعظم مودی نے کیا شاندار استقبال

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز