ایک مہینہ میں وزیر اعظم مودی کا تیسرا دورہ گجرات ، رو رو فیری سروس کا کریں گے افتتاح

Oct 22, 2017 12:08 PM IST | Updated on: Oct 22, 2017 12:08 PM IST

بھاو نگر: وزیراعظم نریندر مودی گجرات میں انتخابی ماحول کےدرمیان آج ایک بار پھر اپنی آبائی ریاست کے دورے پر پہنچے۔ وہ آج جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے درمیان کی دوری کو سمندری راستہ کے ذریعہ کافی گھٹا دینے والی گھوگھا- دہیج روروفیری سروس کا افتتاح ،دویانگ بچوں کے ساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ سمندری یاترا اور بڑودہ میں 14کلو میٹر طویل روڈ شو سمیت کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

مسٹر مودی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے صبح 11بجے بھاو نگر ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وزیراعلی وج روپانی ،نائب وزیراعلی نتن پٹیل،بی جےپی کے ریاست صدر جیتو واگھانی اور جنرل سکریٹری جے این سنگھ نے ان کا خیر مقدم کیا۔وہاں سے وہ فوراً گھوگھا کےلئے روانہ ہوگئے۔ اس انتخابی سال میں وواپنے نویں اور گزشتہ تقریباً سواپانچ مہینے میں (وزیر اعظم بننے کے بعد تقریباً 19ویں)گجرات یاترا کے دوران مسٹر مودی بھاؤونگر کے گھوگھا میں ایک پروگرام میں تقریباً 500 کروڑ لاگت والی گھوگھا دہیج رورو فیری سروس کا افتتاح کریں گے۔

ایک مہینہ میں وزیر اعظم مودی کا تیسرا دورہ گجرات ، رو رو فیری سروس کا کریں گے افتتاح

یہ جنوبی گجرات اور سوراشٹر کے درمیان موجودہ تقریباً ڈھائی سو کلو میٹر طویل روڈ کے سفر کو خلیج کھمبات کے سمندری راستہ کے ذریعہ تقریباً 31کلو میٹر کردےگا۔اس سے کئی گھنٹے کی بچت ہوگی۔پہلے مرحلہ میں اس فیری سروس کے ذریعہ سفر گھوگھا اور دہیج کے درمیان پانی کے جہاز سے آمد ورفت کرسکیں گے۔جبکہ دوسرے مرحلہ میں گاڑی سمیت لوگ آمد و رفت کرسکیں گے۔اس کثیر المقاصد پروجیکٹ کا سنگ بنیاد مسٹر مودی نے بطور وزیر اعلیٰ 2012میں کیا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز