Live Results Assembly Elections 2018

معروف شاعر سراج شولاپوری کے شعری مجموعہ کہیں چھاؤں مل نہ جائے کا رسم اجرا

کہتے ہیں کہ طنز ومزاح کا فن علم ادب میں سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ اس میں سنجیدہ موضوعات کو بھی ہلکے پھلکے لہجے اور زبان میں کہنا ہوتا ہے۔

Dec 14, 2017 11:07 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 11:08 PM IST

ممبرا : کہتے ہیں کہ طنز ومزاح کا فن علم ادب میں سب سے زیادہ مشکل ہوتا ہے ۔ اس میں سنجیدہ موضوعات کو بھی ہلکے پھلکے لہجے اور زبان میں کہنا ہوتا ہے۔ اسی لیے طنز ومزاح کے شعرا کی تعداد دیگر کے مقابلہ کم ہوتی ہے ،لیکن ان کی عوام میں مقبولیت کبھی کبھی غزل اور نظم کے شعرا سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ طنز ومزاح کے معروف شاعر سراج شولا پوری بھی ایک ایسے ہی ادیب ہیں جو سنجیدہ باتوں کو بھی پر لطف انداز میں کہہ دیتے ہیں۔

طنز ومزاح کے معروف شاعر سراج شولا پوری کے شعری مجموعہ کہیں چھاؤں مل نہ جائے کا رسم اجرا ممبرا میں اردو لیٹرری فورم کی جانب اسد اللہ خان اسکول میں منعقد ہ ایک شام عبد الاحد ساز کے نام تقریب میں کیا گیا۔ جہاں شہر بھر کے نامور شعرا ادبا اور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔ سراج شولا پوری کے اس سے قبل بھی کئی شعری کلام منظر عام پر آچکے ہیں ۔ حالانکہ لوگ سراج شولا پوری کو طنز و مزاح کے شاعر کے نام سے جانتے ہیں ، لیکن ان کے شعری مجوعوں میں سنجیدگی کی انتہا ہوتی ہے ۔

معروف شاعر سراج شولاپوری کے شعری مجموعہ کہیں چھاؤں مل نہ جائے کا رسم اجرا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز