ممبئی کے ڈانس بارمیں چھاپہ، 11 گاہک پولیس حراست میں، 7 لڑکیاں بھی برآمد

ممبئی پولیس نے دبنگ افسرشیودیپ لانڈے نے ایک بارپھرغیرقانونی طریقے سے چلائے جارہے ڈانس بارپرکارروائی شروع کردی ہے، جس سے افراتفری مچ گئی ہے۔

Oct 02, 2018 05:00 PM IST | Updated on: Oct 02, 2018 05:03 PM IST

ممبئی پولیس نے دبنگ افسرشیودیپ لانڈے نے ایک بار پھرغیرقانونی طریقے سے چلائے جارہے ڈانس بارپرکارروائی شروع کردی ہے۔ ایسی ہی ایک کارروائی کے تحت پولیس نے ایک غیرقانونی ڈانس بارپرچھاپہ مارکر7 لڑکیوں کو آزاد کرایا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم نے پیررات کوگرانڈ روٹ پرواقع سندیپ پیلیس بارمیں چھاپہ ماری کی۔ پولیس کی ٹیم کو دیکھ کرڈانس بارمیں ہنگامہ مچ گیا اوروہاں موجود لوگوں نے نکل کربھاگنے کی بھی کوشش کی۔

ممبئی کے ڈانس بارمیں چھاپہ، 11 گاہک پولیس حراست میں، 7 لڑکیاں بھی برآمد

پولیس نے ممبئی کے ایک غیرقانونی ڈانس بار سے 7 لکیوں کو آزاد کرایا ہے۔

Loading...

حالانکہ پولیس کی ٹیم نے گھیرا بندی کرتے ہوئے سندیپ پیلیس کے منیجر، کیشئراوروہاں موجود 11 گاہکوں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ پولیس نے موقع سے 46 ہزارروپئے سے زیادہ کی نقدی بھی ضبط کی ہے۔

پولیس کوتلاشی کے دوران بار کے ایک کمرے میں 7 لڑکیاں بھی نظرآئیں، جنہیں وہاں چھپاکررکھا گیا تھا۔ پولیس نے سبھی 7 لڑکیوں کو محفوظ طریقے سے آزاد کرلیا ہے۔ پولیس اب ملزمین سے پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ لڑکیوں کو کہاں سے لایا گیا تھا اورکتنے وقت سےغیرقانونی طریقے سے ڈانس بارچلایا جارہا تھا۔ پولیس یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ان کے تارکہاں کہاں جڑے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    تھانے میں خاتون کے کپڑے پہن کر رقاصاوں کے ساتھ تھرکے پولیس اہلکار، تین معطل

 

واضح رہے کہ شیودیپ لانڈے کی شبیہ ایک سخت پولیس افسرکے طورپرہے۔ اس سے قبل بھی وہ ڈانس بارکے خلاف کئی کارروائی کرچکے ہیں۔ اب ایک بارپھران کے تیورکو دیکھتے ہوئے سماج مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں میں بے چینی کی کیفیت پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   سڑک پر بھیک مانگنے سے بہتر ہے بار میں رقص کرنا : سپریم کورٹ

 

یہ بھی پڑھیں:    مہاراشٹر میں رقص کی محفلوں پر اب ہوگا سرکاری شکنجہ ، ڈانس بار بل کو ملی منظوری

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز