ممبئی کی مساجد میں مہاراشٹرمیں بارش اور بہار میں سیلاب سے بے حال باشندوں کیلئے خصوصی دعائیں

مہاراشٹرمیں خشک سالی اور بہارمیں سیلاب کی وجہ سے پریشان شہریوں کے لیے آج یہاں نماز جمعہ میں ائمہ مساجد نے دعائیں کیں اور اللہ رب العزت سے التجا کی کہ خشک سالی سے پریشان اور بہار میں سیلاب سے بدحال لوگوں کو راحت پہنچے

Aug 18, 2017 09:19 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 09:19 PM IST

ممبئی: مہاراشٹرمیں خشک سالی اور بہارمیں سیلاب کی وجہ سے پریشان شہریوں کے لیے آج یہاں نماز جمعہ میں ائمہ مساجد نے دعائیں کیں اور اللہ رب العزت سے التجا کی کہ خشک سالی سے پریشان اور بہار میں سیلاب سے بدحال لوگوں کو راحت پہنچے ۔

بہار میں سیلاب کی صورت حال کو پیش کرتے ہوئے ممبئی کی مساجد میں دعائیں کی گئیں۔حضرت محی الدین بھٹکلی شاہ درگاہ اور مسجد کے امام وخطیب مولانا محمد شاہد نے سیلاب سے پریشان لوگوں کوراحت کے لیے اور مراٹھواڑہ میں خشک سالی سے پریشان کسانوں کے لیے بھی دعا کی ،انہوںنے سیلاب سے متاثر ین کے لیے امداد کی بھی اپےل کی ۔جبکہ مراٹھواڑہ میں بارش کے لیے بھی دعاءکی گئی ۔ممبئی کی جامع مسجد ،مینارہ مسجد اور اسماعیل مسجد میں بھی خصوصی دعاؤںکا اہتمام کیا گیا ۔مولانا ظہیر الدین خان نے بھی سیلاب کے متاثرین کے لیے دعائیں کیں اور امداد کی بھی اپیل کی گئی ۔

ممبئی کی مساجد میں مہاراشٹرمیں بارش اور بہار میں سیلاب سے بے حال باشندوں کیلئے خصوصی دعائیں

واضح رہے کہ مراٹھواڑہ میں گزشتہ آٹھ دنوںمیں 34کسانوں نے خودکشی کرلی ہے ،کیونکہ دوران سال مانسون میں 77دنوں کے بجائے صرف 29دن ہی بارش ہوئی ہے۔پربھنی ،بیڑ ، لاتور، ہنگولی ،عثمان آباد ،ناندیڑاور اورنگ آباد میں حالات انتہائی خراب بتائے جارہے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز