صدارتی انتخابات : گجرات میں بی جے پی کے باغی ایم ایل اے نے کی کراس ووٹنگ، میرا کمار کو دیا ووٹ

Jul 17, 2017 08:57 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 08:57 PM IST

گاندھی نگر: صدارتی الیکشن کے لئے آج یہاں ہورہی پولنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے باغی ممبر اسمبلی نلن کوٹڈیا نے اپوزیشن امیدوار میرا کمار کے حق میں ووٹ دیا جب کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے این ڈی اے امیدوار اور وہاں کے سابق گورنر رام ناتھ کووند کو حمایت دینے کے باوجود گجرات میں ان کی پارٹی جنتا دل یونائٹیڈ کے واحد ایم ایل اے اور پارٹی کے ریاستی صدر چھوٹو بھائی واسوا نے پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔

182رکنی گجرات اسمبلی میں بی جے پی کے 123ممبران اسمبلی میں سے ایک نلن کوٹڈیا نے آج میرا کمار کے حق میں ووٹ دیا۔ پاٹی دار ریزرویشن تحریک کے حامی اور بی جے پی سے بغاوت کرچکے کوٹڈیا نے کہا کہ انہوں نے محترمہ کمار کے حق میں جان بوجھ کر ووٹ دیا ہے۔ حکومت پاٹی داروں کے ساتھ زیادتی کررہی ہے ۔ طویل عرصے سے بی جے پی کی مخالفت کررہے پاٹی دار لیڈر مسٹر کوٹڈیا کا اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دینے کا پہلے ہی سے پورا امکان تھا۔

صدارتی انتخابات : گجرات میں بی جے پی کے باغی ایم ایل اے نے کی کراس ووٹنگ، میرا کمار کو دیا ووٹ

مسٹر واسوا نے قبائلیوں کے امور کے تئیں حکومت سے اپنی ناراضگی کے اظہار کے طور پر پولنگ کا بائیکاٹ کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز