ڈاکٹر رفیق زکریا کی یاد میں پیام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کا عزم

Jul 11, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Jul 11, 2017 08:55 PM IST

 اورنگ آباد۔ ماہر تعلیم  اور معروف مفکر اسلام  ڈاکٹر رفیق زکریا کی بارہویں برسی کے موقع پر  مولانا آزاد کالج میں جلسہ پیام انسانیت منعقد ہوا ۔  اس جلسے میں  ہندو مسلم سکھ عیسائی تمام مذاہب کے رہنماؤں نے شرکت کی اور موجودہ حالات میں انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کا عزم کیا گیا - کملا نہرو فارمیسی کالج کے احاطے میں الانصاف پبلک فاؤنڈیشن اور آزاد کالج کے اشتراک سے ’ پیام انسانیت‘ پروگرام ہوا ۔ ماہر تعلیم اور معروف  اسلامی اسکالر  ڈاکٹر رفیق زکریا کی بارہویں برسی کے موقع پر ہوئے اس  پروگرام میں شریک دانشوروں نے پہلے  ڈاکٹر رفیق زکریا کی مزار پر پہنچ کر گلہائے عقیدت پیش کیے اور وہاں فاتحہ خوانی کی گئی ۔ اس پروگرام میں ڈاکٹر رفیق زکریا کی قوم کے تیئں تڑپ اورجستجو کوخراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پیام انسانیت پروگرام میں مقررین نے حالات حاضرہ پرروشنی ڈالتے ہوئے انسانیت کے پرچم کو بلند کرنے کی تلقین کی ۔ ممبئی سے خصوصی طور پر مدعو سنسکرت کے ماہر غلام دستگیر نے کہا کہ قرآن او ویدوں کی تعلیمات میں انسانیت کا ہی پیغام پوشیدہ ہے ۔ کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار آکولہ سے پہنچے سوامی گجانن مہاراج نے  کیا۔ پیام انسانیت پروگرام میں بلالحاظ مذہب و ملت تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پرمذہب، ذات پات سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بھلائی اور خدمت کرنے کا عزم کیا گیا ۔ پروگرام میں مقامی سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی موجود رہے ۔

ڈاکٹر رفیق زکریا کی یاد میں پیام انسانیت کے پیغام کو عام کرنے کا عزم

ری کمنڈیڈ اسٹوریز