اورنگ آباد میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے خلاف شدید احتجاج ، ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

Jul 30, 2017 02:20 PM IST | Updated on: Jul 30, 2017 02:20 PM IST

اورنگ آباد : متنازع بنگلہ دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ، جس کی وجہ سے اس کو ائیرپورٹ سے ہی لوٹادیا گیا۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق تسلیمہ نسرین جب ہفتہ کو دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تو انہیں فوری طور پر ممبئی کے لئے بھیج دیا گیا۔ ایئر پورٹ کے باہر بڑی تعداد میں لوگ جمع تھے اور تسلیمہ گو بیک کے نعرے لگارہے تھے۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے پولیس نے تسلیمہ کو ایئرپورٹ سے باہر نکلنے سے روک دیا اور اسے اورنگ آباد میں چھٹیاں گزارنے کا ارادہ منسوخ کرنے کو کہا۔ بتایا جارہا ہے کہ تسلیمہ اپنی بیٹی کے ساتھ اجنتا کی گپھا دیکھنے کے لئے اورنگ آباد آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے ممبر اسمبلی امتیاز جلیل تسلیمہ کی مخالفت کررہی بھیڑ کی قیادت کر رہے تھے۔ اس موقع پر امتیاز جلیل نے میڈیا سے کہا تسلیمہ کے تبصرے اور مضامین سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اگر وہ اورنگ آباد آئی، تو ہم اسے شہر میں داخل نہیں دیں گے۔

اورنگ آباد میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کے خلاف شدید احتجاج ، ائیرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا

خبروں کے مطابق سینکڑوں افراد اس ہوٹل میں بھی پہنچ گئے جہاں تسلیمہ نے اپنے دوست کے نام سے دو کمرے بک کروائے ہوئے تھے۔ تسلیمہ کو پولیس نے سیکورٹی کا حوالہ دیتے ہوئے اورنگ آباد میں رکنے کے منصوبہ کو منسوخ کرنے کا مشورہ دیا، جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے ہی ممبئی کے لئے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز