Live Results Assembly Elections 2018

عمر خان قتل کیس : مسلمانوں کا جے پور میں پیدل مارچ ، انسانی حقوق کمیشن کا ریاستی حکومت کو نوٹس

راجستھان کے الور میں عمر خان کے قتل کی منصفانہ جانچ اور متاثرہ کنبہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو ریاست کی راجدھانی جے پور میں مسلمانوں نے ایک پیدل مارچ نکالا ۔

Nov 15, 2017 09:00 PM IST | Updated on: Nov 15, 2017 09:05 PM IST

جے پور : راجستھان کے الور میں عمر خان کے قتل کی منصفانہ جانچ اور متاثرہ کنبہ کیلئے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو ریاست کی راجدھانی جے پور میں مسلمانوں نے ایک پیدل مارچ نکالا ۔ تاہم پولیس نے اس پیدل مارچ کو لال کوٹھی تھانے پر ہی روک دیا ۔ پولیس کی اس کارروائی کو راجستھان مسلم فورم نے ظلم سے تعبیر کیا ہے۔

فورم نے کہا ہے ریاستی حکومت کھلے عام ظلم کررہی ہے ، اب حکومت سے معاوضہ کو لے کر کسی بھی قسم کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا ۔ اس معاملہ میں سبھی تنظیموں نے مل کر خود ہی پانچ لاکھ روپے کے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔ مسلم مسافر خانہ سے شروع ہوئے اس پیدل مارچ میں مقتول عمر کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ جمعرات کو مقتول عمر خان کو سپرد خاک کیا جائے گا ۔ عمر کی تدفین پہاڑی کے پاس گھاٹ مکی گائے میں ہی عمل میں آئے گی۔

عمر خان قتل کیس : مسلمانوں کا جے پور میں پیدل مارچ ، انسانی حقوق کمیشن کا ریاستی حکومت کو نوٹس

دریں اثنا ریاستی انسانی حقوق کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کمیشن نے مقتول کی لاش کی تدفین نہیں کئے جانے کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین معاملہ قرار دیا ہے۔ کمیشن کے سربراہ جسٹس پرکاش ٹاٹیا نے ریاستی حکومت کو کمیشن کے سابقہ حکم پر عمل آوری کی ہدایت بھی دی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز