ویڈیو : راجستھان میں سن رسیدہ مسلم شخص کے ساتھ مار پیٹ ، زبردستی جے شری رام کا نعرہ لگوایا گیا

راجستھان کے سروہی ضلع میں ایک سن رسیدہ مسلم شخص کے ساتھ مارپیٹ اور زبردستی اس سے جے شری رام کا نعرہ لگوانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہا ہے ۔

Feb 07, 2018 05:25 PM IST | Updated on: Feb 07, 2018 05:25 PM IST

سروہی : راجستھان کے سروہی ضلع میں ایک سن رسیدہ مسلم شخص کے ساتھ مارپیٹ اور زبردستی اس سے جے شری رام کا نعرہ لگوانے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہورہا ہے ۔ پولیس جانچ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس سن رسیدہ شخص کے ساتھ مار پیٹ کا یہ ویڈیو آبوروڈ میں ونے مینا نام کے ایک نوجوان نے کچھ وقت پہلے بنایا تھا ۔

پولیس نے منگل کو مذہبی جذبات بھڑکانے اور معمر شخص کے ساتھ ما رپیٹ کرنے کے الزام میں ونے کو گرفتار کرلیا ۔ ماونٹ آبو کے ڈی ایس پی وجے پال سنگھ کے مطابق وائرل ویڈیو کی جانچ کے بعد ملزم کی شناخت کی گئی ۔ ملزم ونے آبو روڈ کا رہنے والا ہے اور اسی نے یہیں ایک خاص کمیونٹی کے سن رسیدہ شخص سے زبردستی جے شری رام کہلواتے ہوئے مار پیٹ کا ویڈیو بنایا تھا۔ ونے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر پولیس کی گرفت میں آنے کے بعد ملزم ونے نے اپنی صفائی دی ہے کہ یہ ویڈیو کئی دنوں پہلے کا ہے ، تب وہ شراب میں نشے میں تھا اور ایسی حرکت کر بیٹھا ۔ ونے نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں نے جو کچھ کیا ، اس کیلئے معافی مانگتا ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز