مالیگاؤں کے للے چوک میں 20 عوامی بیت الخلا کو سماج دشمن عناصر نے منہدم کیا

مالیگاؤں۔ پورے ملک میں حکومت یہ کوشش کررہی ہے کہ کھلے میں رفع حاجت کرنےو الوں کی تعداد کم ہو۔ ہر گھرمیں بیت الخلاء تعمیرہو۔

Oct 14, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Oct 14, 2017 07:07 PM IST

مالیگاؤں۔ پورے ملک میں حکومت یہ کوشش کررہی ہے کہ کھلے میں رفع حاجت کرنےو الوں کی تعداد کم ہو۔ ہر گھرمیں بیت الخلاء تعمیرہو۔ عوامی بیت الخلاء زیادہ سے زیادہ  تعمیر کئے جائیں۔ لیکن مالیگاؤں شہر میں اس کے برعکس واقعہ پیش آیا ۔ شہر کے للے چوک میں 20 عوامی بیت الخلا کو ایک شخص نے جے سی بی لگا کر توڑ دیا۔ یہ بات کارپوریشن کو پتہ چلی تو کارپوریشن نے جانچ کرکے دو لوگوں کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولس نے دو لوگوں کو گرفتار کرکے عدالت سے ریمانڈ لیا ہے۔ اس طرح بیت الخلاء توڑنے کا یہ معاملہ ناسک ضلع میں پہلی بار ہوا ہے، اس لئے پورے ضلع میں موضوع بحث ہے۔

مالیگاؤں شہر میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پچھلے چار مہینوں سے لگا تار یہ کوشش کی جا رہی تھی کہ کھلے میں رفع حاجت کرنے کی عادت سے نجات ملے۔ اس میں کارپوریشن ریاستی سطح پر کامیاب بھی ہوئی ہے ۔ مگرکچھ سماج دشمن عناصر نے مالیگاؤں شہر کے للے چوک میں واقع 20 بیت الخلاء جو آس پاس کے 10 ہزارغریب لوگوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی تھیں انکو توڑ دیا ۔ جس کی وجہ سے غریب عوام کو کافی پریشانی اُٹھانی پڑرہی ہے۔ اس بات کی شکایت کارپوریشن سے کی گئی۔ کارپوریشن نے جانچ کے بعد عبدالقادر اور شیخ نورا  پر معاملہ درج کیا۔ پولیس نے ان دونوں کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا۔

مالیگاؤں  کے للے چوک میں 20 عوامی بیت الخلا کو سماج دشمن عناصر نے منہدم کیا

حکومت کی جانب سے جہاں ایک جانب بیت الخلاء تعمیر کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی اسے عزت گھر کا نام دے چکے ہیں۔  غریبوں کو گھروں میں بیت الخلاء تعمیر کرنے کیلئے خصوصی فنڈ دیا جارہا ہے۔ جن علاقوں میں بیت الخلاء نہیں ہے ان علاقوں میں عوامی بیت الخلاء تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ایسے میں مالیگاؤں شہر میں عوامی بیت الخلاء کو توڑنا کارپوریشن کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے ۔  کارپوریشن کے افسران کا کہنا ہے کہ اب اس کے بعد اس طرح کی حرکت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کارپوریشن یا عوامی ملکیت کو نقصان پہنچانے والوں کو بخشا نہیں جائےگا۔ چاہے وہ کسی سیاسی پارٹی سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز