انتخابی تشہیری مہم میں خالی کرسیاں دیکھ کر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنويس نے رد کی ریلی

Feb 19, 2017 10:00 AM IST | Updated on: Feb 19, 2017 10:00 AM IST

ممبئی۔ انتخابی مہم میں رہنماؤں کے لئے بھیڑ آکسیجن کی طرح ہوتی ہے اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی دویندر فڑنویس نے ایک جلسہ عام میں خالی کرسیوں کو دیکھ کر اپنی ریلی منسوخ کر دی۔ فڑنویس کو پنے میونسپل انتخابات کے لئے اپنی انتخابی مہم کے آخری مرحلے کے تحت تلک روڈ پر نیو انگلش اسکول گراؤنڈ میں الیکشن ریلی سے خطاب کرنا تھا۔ ووٹنگ 21 فروری کو ہے۔

مقررہ وقت دو بجے جلسہ گاہ پر پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ ریلی میں بہت کم لوگ پہنچے ہیں اور زیادہ تر کرسیاں خالی ہیں۔ انہوں نے کچھ دیر لوگوں کے جمع ہونے کا بھی انتظار کیا لیکن جب ریلی میں زیادہ لوگ نہیں آئے اس کے بعد فڑنويس ریلی کو بغیر خطاب کئے روانہ ہو گئے۔

انتخابی تشہیری مہم میں خالی کرسیاں دیکھ کر مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنويس نے رد کی ریلی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز