جالندھر میں وزیر اعظم مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب ، کہا : کچھ لوگ پنجاب کو بدنام کر رہے ہیں

Jan 27, 2017 03:53 PM IST | Updated on: Jan 27, 2017 03:53 PM IST

جالندھر : پنجاب اسمبلی انتخابات کے لئے سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم رفتہ رفتہ اپنے شباب پر پہنچ رہی ہے۔ اس سلسلہ میں اب وزیر اعظم مودی جالندھر میں اکالی دل اور بی جے پی اتحاد کی حمایت میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپوزیشن پر جم کر نشانہ سادھا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جولوگ گھوم گھوم پر پنجاب کے نوجوانوں کو بدنام کررہے ہیں ، انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی اس قسم کا کام نہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کی آن بان شان کو چوٹ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، ہم انہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ادھر کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے تین دن کے دورے پر طنز کستے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے دعوی کیا کہ وزیر اعظم مودی کی دو ریلیاں ہی پنجاب میں کانگریس کا سوپڑا صاف کرنے کے لئے کافی ہیں۔

جالندھر میں وزیر اعظم مودی کا انتخابی ریلی سے خطاب ، کہا : کچھ لوگ پنجاب کو بدنام کر رہے ہیں

خیال رہے کہ ابھی پنجاب میں بی جے پی اور اکالی دل اتحاد کی حکومت ہے۔ ریاست کی 117 سیٹوں پر 4 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس مرتبہ مقابلہ بی جے پی اکالی دل اتحاد ، کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان ہے۔ ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز