نئی نسل کے طلبہ کیلئے انگریزی میں تحریر کردہ قرانی دعائیں کتابچے کا اجرا

Jul 17, 2017 11:23 PM IST | Updated on: Jul 17, 2017 11:23 PM IST

اورنگ آباد : اورنگ آباد میں قرانی دعائیں نامی کتاب کا اجرا عمل میں آیا ۔ اس اجرائی تقریب میں شہر کے جید علما اور دانشوروں نے شرکت کی ۔ اس کتاب کی اشاعت کا مقصد انگریزی میڈیم کے طلبہ وطالبات میں قران فہمی کو پروان چڑھانا ہے ۔

قران کریم پوری دنیا کے لیے راہ ہدایت ہے ۔ قران کریم کی تعلیمات پرعمل کرکے ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کی تعلیمات صرف مسلمانوں تک محدود ہیں وہ غلطی پرہیں ، کیونکہ قران کریم تمام انسانوں کی بھلائی کے لیے نازل کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کالج میں منعقدہ پروگرام میں کیا گیا ۔

نئی نسل کے طلبہ کیلئے انگریزی میں تحریر کردہ قرانی دعائیں کتابچے کا اجرا

کتاب ’ قرانی دعائیں ‘ کی خاص بات یہ ہے کہ حافظ عمر نے عربی متن جمع کیا ہے اورڈاکٹر مخدوم فاروقی نے اس کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے ۔ اس کتابچے کی اشاعت کا مقصد انگریزی میڈیم کے طلبہ و طالبات کو قران کریم سے واقف کروانا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز