رحمانی تھرٹی کے لئے مہاراشٹر میں تین سو سے زائد مراکز پر امتحانات کا انعقاد

آئی آئی ٹی کے امتحان میں مسلم طلبہ کی شرکت داری کو بڑھانے کیلئے مولانا ولی رحمانی کی زیر نگرانی میں رحمانی تھرٹی کے نام سے ایک نصاب چلایا جارہا ہے

Jan 09, 2017 11:07 PM IST | Updated on: Jan 09, 2017 11:07 PM IST

ناندیڑ : آئی آئی ٹی کے امتحان میں مسلم طلبہ کی شرکت داری کو بڑھانے کیلئے مولانا ولی رحمانی کی زیر نگرانی میں رحمانی تھرٹی کے نام سے ایک نصاب چلایا جارہا ہے ۔اس نصاب کے لئےبچوں کا انتخاب اہلیتی امتحان کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔اسی سلسلہ میں اس اہلیتی امتحان کا ملک کے مختلف ریاستوں میں اتوار کو انعقاد کیا گیا۔

مہاراشٹر میں بھی تین سو سے زائد مقامات پر امتحانی مراکز بنائےگئے ۔ ناندیڑ میں دو امتحانی مراکز میں تقریبا تین سو طلبہ نے شرکت کی۔ دسویں جماعت میں زیر تعلیم طلبہ کیلئے یہ امتحان منعقد کیا گیا تھا ۔امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے منتخب 30 طلبہ کورحمانی تھرٹی کے لیے منتخب کیا جائے گا اور انہیں ممبئی کے انجمن اسلام ادارہ میں دو سال کیے لیے رکھا جائے گا۔ وہاں انہیں آئی آئی ٹی کے امتحانات میں حصہ لینے کے قابل بنایا جائے گا۔

رحمانی تھرٹی کے لئے مہاراشٹر میں تین سو سے زائد مراکز پر امتحانات کا انعقاد

بہار کے مونگیر میں مولانا ولی رحمانی نے اس کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تعلیمی پروجیکٹ اب ملک کی مختلف ریاستوں میں شروع کیا گیا ہے ۔ ممبئی کے انجمن اسلام ادارہ میں اس کا نظم کیا گیا ہے ۔ کئی سرپرستوں نے رحمانی تھرٹی کے لیے ناندیڑ میں منعقدہ امتحان کو ایک اچھی پہل قراردیا اور اس کے ذریعہ ناندیڑسمیت مراٹھواڑہ کے طلبہ کو مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے کے قابل بننے کی امید ظاہرکی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز