گجرات میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ ، پتھراو میں گاڑی کے شیشے ٹوٹے

Aug 04, 2017 04:52 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 04:52 PM IST

احمد آباد : گجرات میں کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا ہے۔ بناس كانٹھا جاتے وقت کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی پر پتھر پھینکے۔ اس سے ان کی گاڑی کے شیشے پھوٹ گئے۔ تاہم راہل گاندھی محفوظ ہیں۔ کانگریس نے اس حملہ کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پیچھے بی جے پی کا ہاتھا ہے۔

کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے اس واقعہ پر کہا کہ کچھ دیر پہلے راہل گاندھی پر بی جے پی کے غنڈوں نے سیمنٹ کی اینٹوں سے حملہ کیا۔ ایس پی جی کے لوگوں کو چوٹ پہنچی ہے۔

گجرات میں کانگریس نائب صدر راہل گاندھی پر حملہ ، پتھراو میں گاڑی کے شیشے ٹوٹے

photo rs surjewala twitter

خیال رہے کہ راہل گاندھی گجرات کے دورہ پر ہیں اور انہوں نے وہاں بناس كانٹھا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں سے خطاب کیا ۔ اس دوران وہاں راہل گاندھی کو سیاہ پرچم بھی دکھائے گئے ۔ سیاہ پرچم دکھانے والے لوگ مودی مودی کے نعرے لگا رہے تھے۔

سیاہ پرچم دکھائے جانے پرراہل گاندھی نے اپنے کارکنوں سے کہا کہ 'آنے دو، آنے دو، یہ سیاہ پرچم یہاں لگانے دو ، کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں ... کوئی فرق نہیں پڑتا ... گھبرائے ہوئے ہیں یہ لوگ .... کوئی فرق نہیں پڑتا ہمیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز