Live Results Assembly Elections 2018

گجرات اسمبلی انتخابات : سومناتھ مندر میں راہل گاندھی کی غیر ہندو کے طور پر انٹری ، لفظی جنگ تیز

گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے سومناتھ مندر میں درشن کرنے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔

Nov 29, 2017 11:43 PM IST | Updated on: Nov 29, 2017 11:43 PM IST

احمد آباد : گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی کے سومناتھ مندر میں درشن کرنے جانے پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔ بدھ کو سومناتھ مندر میں راہل گاندھی کی مبینہ طور پر ایک غیر ہندو وزیٹر کے طور پر انٹری درج کرائی گئی ، جس سے ناقدین اور مخالفین کو ایک مرتبہ پھر کانگریس کے نائب صدر کے خلاف بولنے کا موقع مل گیا ۔ تاہم کانگریس نے اس پر اپنی وضاحت بھی پیش کردی ہے ۔

اگلے ماہ گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو لے کر سوراشٹر علاقہ میں انتخابی مہم کیلئے دوران راہل گاندھی راجیہ سبھا رکن اور سونیاگاندھی کے مشیر احمد پٹیل کے ساتھ سومناتھ مندر گئے ۔ دعوی کے مطابق کانگریس کے میڈیا کوآرڈینیٹر منوج تیاگی نے ان دونوں کی انٹری غیر ہندو کے طور پر کروائی ۔ جس کی کاپی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

گجرات اسمبلی انتخابات : سومناتھ مندر میں راہل گاندھی کی غیر ہندو کے طور پر انٹری ، لفظی جنگ تیز

تاہم پارٹی نے جب راہل گاندھی کی ہینڈ رائٹنگ پر غور کیا تو پایا کہ رجسٹر پر جو ان کے دستخط ہیں وہ بالکل ہی الگ ہیں ۔ پھر پارٹی نے ٹویٹر پر وضاحت کے نام سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی نے مندر میں صرف ایک ہی جگہ پر اپنے دستخط کئے ہیں ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی نے اس رجسٹر پر دستخط نہیں کیا اور مخالفین کے ذریعہ ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا پر اس طرح کی باتیں پھیلائی جارہی ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز