گجرات کی بجائے افغانستان، چین، پاکستان، جاپان کی بات کیوں کر رہے ہیں مودی جی: راہل

تھراد (گجرات)۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی جی گجرات میں گجرات کی بات نہیں کرکے افغانستان، چین، پاکستان اور جاپان کی بات کر رہے ہیں۔

Dec 11, 2017 02:46 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 02:46 PM IST

تھراد (گجرات)۔  کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات انتخابات میں پاکستان کی مداخلت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ مودی جی گجرات میں گجرات کی بات نہیں کرکے افغانستان، چین، پاکستان اور جاپان کی بات کر رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے آج بناسكانٹھا ضلع کے تھراد میں ایک ریلی میں کہا-’’گجرات کا الیکشن ہو رہا ہے لیکن مودی جی اس کی بات نہیں کرتے۔ وہ کبھی افغانستان کبھی چین کبھی پاکستان کبھی جاپان کی بات كر رہے ہیں۔ میں کہتا ہوں مودی جی گجرات کے مستقبل کا الیکشن ہے تھوڑی گجرات کی بھی بات کر لیجئے‘۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مودی جی بہت سے ممالک کی بات کر رہے ہیں ، امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی کی بات بھی نہیں کرتے۔ وہ شاید شاہ سے ڈرتے ہیں۔ کانگریس کو ختم کرنے کی بات بھی وہ کہتے ہیں اور ان کی تقریر کا آدھا حصہ کانگریس پر ہی فوکس کرتے ہیں۔ باقی آدھی بات وہ اپنے بارے میں کرتے ہیں۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی جی کے کہنے پر امت شاہ کی جانب سے گجرات میں نکالی گئی بی جے پی کی ’وکاس یاترا‘ کسی فلاپ فلم کی طرح فلاپ ہو گئی۔

گجرات کی بجائے افغانستان، چین، پاکستان، جاپان کی بات کیوں کر رہے ہیں مودی جی: راہل

مسٹر گاندھی نے آج بناسكانٹھا ضلع کے تھراد میں ایک ریلی میں کہا-’’گجرات کا الیکشن ہو رہا ہے لیکن مودی جی اس کی بات نہیں کرتے۔

انہوں نے نینو کار پروجیکٹ پر بھی مسٹر مودی پر حملہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کی سچائی یہ ہے کہ مودی جی سے 33 ہزار کروڑ لینے والی نینو فیکٹری میں صرف دو گاڑیاں روزانہ بنتی ہیں اور آنے والے وقت میں اس کی پیداوار بھی بند ہونے جا رہی ہے۔ انہوں نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی وغیرہ کو لے کر بھی بی جے پی حکومت پر حملے جاری رکھے۔ مسٹر گاندھی نے کانگریس کی حکومت بننے کے دس دن میں کسانوں کے قرض معاف کرنے، فصلوں کی پہلے ہی امدادی قیمت کا اعلان کرنے، مفت تعلیم اور علاج سمیت کانگریس کے منشور کے وعدوں کو بھی دہرایا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز