گجرات دورہ : جب ایک لڑکی کیلئے راہل گاندھی نے روکا روڈ شو ، وین پر بلا کر لی سیلفی ، دیکھیں ویڈیو

Nov 01, 2017 06:44 PM IST | Updated on: Nov 01, 2017 06:44 PM IST

احمد آباد : گجرات کے لئے کانگریس نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے ۔ پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی اپنے سہ روزہ دورے پر منگل کو گجرات کے بھروچ پہنچے ۔ یہاں روڈ شو کے دوران راہل کو نوجوانوں نے گھیر لیا اور سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگے ۔

کانگریس کے نائب صدر نے نوجوانوں کے کریز کو دیکھتے ہوئے ان میں سے ایک لڑکی کو اپنی وین کی چھپ پر بلایا اور پھر اس کے ہاتھ ملائے اور سیلفی لی ۔ اس کے بعد پھر راہل نے خود اس لڑکی کو نیچے تک اتارا ۔ اس دوران اس لڑکی نے راہل کو پھولوں کا ایک گلدستہ بھی پیش کیا ۔

گجرات دورہ : جب ایک لڑکی کیلئے راہل گاندھی نے روکا روڈ شو ، وین پر بلا کر لی سیلفی ، دیکھیں ویڈیو

راہل گاندھی نے اپنے روڈ شو کے دوران بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا ۔ انہوں نے جی ایس ٹی اور گجرات میں کسانوں کی صورتحال کیلئے وزیر اعظم مودی اور وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بھی حملہ کیا ۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو لے کر راہل گاندھی نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے برعکس چھوٹی اور درمیانی تجارت ختم ہوگئی ہے اور انہیں تجارت کرنے میں کوئی آسانی نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز