کانگریس صدر راہل گاندھی پھر پہنچے گجرات، مشہور سومناتھ مندر میں کی پوجا

Dec 23, 2017 07:36 PM IST | Updated on: Dec 23, 2017 07:36 PM IST

سومناتھ ۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے گجرات اسمبلی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران سومناتھ مندر میں ان کے درشن کے سلسلے میں پیدا تنازع کے بعد آج ایک مرتبہ پھر اس مشہور مندر میں پوجا کی۔ گذشتہ 29نومبرکو پچھلی مرتبہ جب وہ کانگریس کے نائب صدر کے طورپر اس مندر میں آئے تھے تو ان کانام مندر کے سیکورٹی محکمہ کے غیر ہندو رجسٹر میں درج ہونے پر کافی تنازع ہوا تھا۔ کانگریس نے اسے مندر ٹرسٹ پر دبدبہ رکھنے والی بی جے پی کی سازش قرار دیتے ہوئے وضاحت کی تھی کہ مسٹر راہل گاندھی جنیو دھاری ہندو ہیں۔

مندر کے ذمہ داروں نے آج یواین آئی کو بتایا کہ کانگریس رہنما کا نام آج غیر ہندو رجسٹرمیں درج نہیں کیا گیا۔ راہل نے آج وزیٹرس رجسٹر میں کوئی ریمارک بھی نہیں لکھا۔ انہوں نے مندر میں پوجا کی ۔ اس موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر بھرت سولنکی اور ریاستی امور کے انچارج اشوک گہلوت بھی موجود تھے۔

کانگریس صدر راہل گاندھی پھر پہنچے گجرات، مشہور سومناتھ مندر میں کی پوجا

مندر کے ذمہ داروں نے آج یواین آئی کو بتایا کہ کانگریس رہنما کا نام آج غیر ہندو رجسٹرمیں درج نہیں کیا گیا۔

مسٹر گاندھی بعد میں احمدآباد پہونچے جہاں وہ انتخابات کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے کئی میٹنگوں میں حصہ لیں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز