گجرات اسمبلی انتخابات میں ہاردک پٹیل کانگریس کی کر سکتے ہیں حمایت

Sep 25, 2017 06:20 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 06:20 PM IST

گاندھی نگر۔  پاٹيدار ریزرویشن تحریک کے لیڈر ہاردک پٹیل نے گجرات میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کی انتخابی مہم کی شروعات کے لئے آج سے ریاست کے تین روزہ دورے پر آنے والے پارٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی کے استقبال میں ایک ٹوئیٹ کرکے سیاسی حلقوں قیاس آرائياں تیز کردی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات میں اس سال کے آخر میں ہونے والے انتخابات سے پہلے گرم سیاسی ماحول میں کی گئی ٹویٹ میں ہاردک پٹیل نے ہندی میں لکھا ہے کہ ' کانگریس کے قومی نائب صدر راہل جی کا گجرات میں دل سے استقبال ہے، جے شری کرشنا"۔ مسٹر راہل گاندھی نے اس سے پہلے دوارکا کے جگت مندر اور شارداپيٹھ کے شنکراچاریہ کا درشن کر کے آج اپنے دورے کا آغاز کیا۔

بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں ہاردک پٹیل نے کہا کہ انہوں نے مسٹر گاندھی کا گجرات میں ایک مہمان کے طور پر ہندوستانی روایت کے مطابق خیر مقدم کیا ہے۔ یہ سیاست سے منسلک نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہا کہ اس بار کانگریس ہی جیتے گی، لیکن یہ بات صحیح ہے کہ ریاست کے عوام بی جے پی سے ناخوش ہیں اور اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ یہ الیکشن بی جے پی یا کانگریس کا نہیں بلکہ بی جے پی اور ریاست کی چھ کروڑ عوام کے درمیان ہے۔

گجرات اسمبلی انتخابات میں ہاردک پٹیل کانگریس کی کر سکتے ہیں حمایت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز