راج ٹھاکرے کی دھمکی: بلیٹ ٹرین کا کام ممبئی سے شروع نہیں ہونے دیں گے

ممبئی۔ متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس ) کے صدر راج ٹھاکرے نے پھر ایک بار دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ وہ بلیٹ ٹرین چلانے کی پرزور مخالفت کریں گے۔

Sep 30, 2017 08:44 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 08:44 PM IST

ممبئی۔ متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں رہنے والے مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس ) کے صدر راج ٹھاکرے نے پھر ایک بار دھمکی آمیز انداز میں کہا کہ وہ بلیٹ ٹرین چلانے کی پرزور مخالفت کریں گے اور اس کے لئے تعمیراتی کام ممبئی سے شروع نہیں ہونے دیں گے ۔ مسٹر ٹھاکرے نے ممبئی کے ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر کل پیش آنے والے حادثہ میں 22لوگوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کی قیادت والی مرکزی اور مہاراشٹر حکومت انتخابات میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کررہی ہیں ۔ بی جے پی نے لوگوں سے جھوٹے وعدے کرکے اقتدار حاصل کرلیا۔

انھوں نے الزام لگایا کہ بلیٹ ٹرین کا کام تیزی سے کرنے کے لئے مسٹر سریش پربھوکو ہٹا کر مسٹر پیوش گوئل کو ریلوے کا وزیر بنایا گیا ہے ۔ ایم این ایس کے صدر نے کہا کہ وہ 5اکتوبرکو نکلنے والے ایک مارچ کی قیادت کریں گے اور ریلوے انتظامیہ کے سامنے مسائل کو زور شور سے اٹھائیں گے ۔انھوں نے کہا کہ ایم این ایس سبھی ریلوے پلوں سے پٹری دکانداروں کو ہٹائیگی ۔ان دکانداروں نے بیشترپلوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

راج ٹھاکرے کی دھمکی: بلیٹ ٹرین کا کام ممبئی سے شروع نہیں ہونے دیں گے

راج ٹھاکرے: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز