راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم پر تیکھا نشانہ ، جوبویا وہی کاٹنا ہے، سوشل میڈیا مودی کو اب پڑگیا بھاری

Sep 28, 2017 09:00 PM IST | Updated on: Sep 28, 2017 09:00 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ جس سوشل میڈیا کی مدد سے وزیر اعظم نریندر مودی نے 2014 میں اقتدار حاصل کیااور اب وہی سوشل میڈیا مودی اور بی جے پی کو بھاری پڑ رہا ہے۔ اس کا اظہار راج ٹھاکرے نے اپنے سرکاری فیس بک کے صفحے پر کیا ہے۔ راج ٹھاکرے اپنے فیس بک پررقمطراز ہیں کہ جیسا آپ بوتے ہیں ویسا ہی کاٹتے ہیں۔ بی جے پی کے لئے یہ کہاوت سچ ثابت ہوئی ہے، بی جے پی نے گمراہ کن میڈیا مہم چلا کر عام آدمی کے ساتھ دھوکہ کیا ، اب سوشل میڈیا کا وہی ہتھیار بی جے پی پر الٹا پڑ رہا ہے، 2014 ء کے عام انتخابات جیتنے کے لئے اخلاقیات اور اصول کوانداز کردیا گیا تھا ۔

راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ لوگوں کے جذبات بھڑکانے کے لئے ہر طرح کے ہتھکنڈے اپنائے گئے، وہ لوگ جنہوں نے ان کے خلاف آواز بلند کی اور احتجاج کی آواز کودبا دیا گیا، اگر حکومت نے اچھا کام کیا تو عوام اسے نظر انداز کردیتے ،لیکن وعدے پورے کرنے کی بات تو چھوڑ دیجئے سب سے زیادہ المناک یہ بات ہے کہ ان وعدوں کو انتخابی جملہ بتایا گیا۔جس سے بی جے پی اور مودی کوذلالت کا سامنا کرنا پڑا۔

راج ٹھاکرے کا وزیر اعظم پر تیکھا نشانہ ، جوبویا وہی کاٹنا ہے، سوشل میڈیا مودی کو اب پڑگیا بھاری

راج ٹھاکرے نے نوٹ بندی کو ایک بڑی بھول قراردیتے ہوئے کہا کہ نوٹ بندی ایک بڑی غلطی تھی، لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوئیں اور افراط زر بڑھ گئی، لیکن حکومت کے بارے میں کوئی سوال نہیں اٹھایا پایا، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ’’جنتا کے نوکر‘‘ اور ’’پرتھم سیوک ‘‘ہیں ،اگر یہ معاملہ ہے تو پھر حکومت کی ناکامی پر سوال اٹھانے کا حق نہیں ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز