راجستھان : گائے لے جارہی تمل ناڈو حکومت کی ٹرک پر گئو رکشکوں کا حملہ ، سرکاری افسران کے ساتھ مار پیٹ 

Jun 12, 2017 10:21 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 10:21 PM IST

باڑ میر : راجستھان کے باڑ میر ضلع میں تمل ناڈو کے سرکاری افسران ٹرک میں گائیں لے جاتے ہوئے گئو ركشكوں کے نشانے پر آ گئے اور ان کی جم کر پٹائی بھی کردی گئی۔ یہ ٹرک تمل ناڈو حکومت کی تھی اور اس میں 50 گائیں تھیں۔ گئو رکشکوں نے جانوروں اسمگلنگ کے شبہ میں ان افسران پر حملہ کردیا اور نیشنل ہائی وے 15 پر روک لیا۔

راجستھان پولیس کے مطابق اس سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پولیس انسپکٹر سمیت سات پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ پولیس اہلکاروں کے خلاف معاملہ کوسنجیدگی سے نہ لینے اور جائے حادثہ پر تاخیر سےپہنچے کی وجہ سے کارروائی کی گئی ہے۔

راجستھان : گائے لے جارہی تمل ناڈو حکومت کی ٹرک پر گئو رکشکوں کا حملہ ، سرکاری افسران کے ساتھ مار پیٹ 

(Image for representation only. Photo: Reuters)

قابل ذکر ہے کہ تمل ناڈو حکومت کے مویشی پروری محکمہ کے حکام نے جیسلمیر سے 50 گایوں اور بچھڑوں کو خریدا تھا، جنہیں این او سی اور ضروری دستاویزات کے ساتھ پانچ ٹرکوں میں لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران گئوركشكوں نے افسران پر حملہ بول دیا۔ گئوركشكوں نے وہاں ایک ٹرک میں آگ لگانے کی بھی کوشش کی، لیکن اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کسی طرح حکام کو ٹرک کو بچایا گیا۔

اس سلسلہ میں پبلک ملازمین کو ڈیوٹی کی ادائیگی سے روکنے کے لئے اور انہیں چوٹ پہنچانے کے لئے 50 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز