rajasthan gurjar reservation movement become furious stoning and firing in dhaulpur پرتشدد ہوا گورجر ریزرویشن آندولن ، دھولپور میں پتھراو اور فائرنگ ، تین گاڑیاں نذر آتش – News18 Urdu

پرتشدد ہوا گورجر ریزرویشن آندولن ، دھولپور میں پتھراو اور فائرنگ ، تین گاڑیاں نذر آتش

راجستھان میں تین دنوں سے جاری گورجر ریزوریشن آندولن اتوار کو پرتشدد ہوگیا ۔ دھولپور میں دہلی - ممبئی قوامی شاہراہ نمبر تین کو جام کرنے کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔

Feb 10, 2019 06:36 PM IST | Updated on: Feb 10, 2019 06:36 PM IST

راجستھان میں تین دنوں سے جاری گورجر ریزوریشن آندولن اتوار کو پرتشدد ہوگیا ۔ دھولپور میں دہلی - ممبئی قوامی شاہراہ نمبر تین کو جام کرنے کے دوران مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی ۔ اس کے بعد بھیڑ نے پولیس پر پتھراو کردیا ۔ جواب میں پولیس نے بھی ہوائی فائرنگ کی ، جس کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ بھیڑ نے تین گاڑیوں کو نذر آتش کردیا ۔ جائے واقعہ پر حالات کشیدہ ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق مظاہرین نے دوپہر میں دھولپور شہر میں ریزرویشن آندولن پر تبادلہ خیال کیلئے میٹنگ کی ۔ اس کے بعد مظاہرین دہلی - ممبئی قومی شاہرہ کو جام کرنے کیلئے شہر کے واٹرورکس چوراہے پر جمع ہوگئے ۔ اس دوران مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ ہوگئی ۔ اس درمیان مظاہرین کی جانب سے پتھراو کیا گیا ۔ افراتفری کے ماحول کے درمیان مظاہرین نے تین گاڑیوں کو آگ کے سپرد کردیا ۔ حالات کو بے قابو ہوتے دیکھ کر پولیس نے ہوائی فائرنگ کی ، جس کی وجہ سے وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔

پرتشدد ہوا گورجر ریزرویشن آندولن ، دھولپور میں پتھراو اور فائرنگ ، تین گاڑیاں نذر آتش

پرتشدد ہوا گورجر ریزرویشن آندولن ، دھولپور میں پتھراو اور فائرنگ ، تین گاڑیاں نذر آتش

فائرنگ ہوتے ہی مظاہرین چنبل کی طرف بھاگنے لگے ۔ پتھراو اور فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو جائے واقعہ پر تعینات کردیا گیا ہے۔ جائے واقعہ پر حالات کشیدہ ہیں ۔

Loading...

Loading...