حج 2017 : خادم الحجاج سے درخواستیں طلب ، 7 جون ہے آخری تاریخ ، ان شرائط کو کرنا ہوگا پورا

May 14, 2017 03:50 PM IST | Updated on: May 14, 2017 03:50 PM IST

جے پور : حج 2017 کے لئے جو لوگ عازمین حج کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں ، حج کمیٹی کی جانب سے ان سے درخواست طلب کی گئی ہیں۔ اس کیلئے حکومت کے مسلم ملازمین اور افسر ان بھی درخواست دے سکتے ہیں ، جن کی عمر 25 سے 58 سال کے درمیان ہے ۔ خیال رہے کہ سال رواں راجستھان سے 4 ہزار 686 افراد حج کے مقدس سفر پر روانہ ہوں گے ۔ حج کمیٹی کی جانب سے ہر 200 حج مسافروں پر ایک خادم الحجاج کا انتظام کیا گیا ہے، اس تناسب اس لئے اس مرتبہ راجستھان سےتقریبا 24 افراد بطور خادم الحجاج جائیں گے۔

سال رواں خادم الحجاج کی عمر کا دائرہ 55 سے بڑھا کر 58 سال کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی وہ لوگ جو حج کے دوران حاجیوں کی خدمت کی خواہش رکھتے ہوں اور اس کے قابل بھی ہوں، ان سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ خادم الحجاج کے لئے عربی زبان کا علم، محکمہ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ، حج وعمرہ کا تجربہ، عمر کا سرٹیفکیٹ، ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند ہونا ضروری ہے۔ عوامی سرگرمی میں مینجمنٹ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں ترجیح دی جائے گی۔ درخواست کیلئے 7 جون تک کا وقت ہے ۔ 12 جون کو سیکرٹریٹ میں انٹرویو ہوگا۔

حج 2017 : خادم الحجاج سے درخواستیں طلب ، 7 جون ہے آخری تاریخ ، ان شرائط کو کرنا ہوگا پورا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز