راجستھان: راجپوت کرنی سینا نے دی وزیر تعلیم کی ناک۔ کان کاٹنے کی دھمکی

Jun 14, 2018 09:53 AM IST | Updated on: Jun 14, 2018 09:56 AM IST

شری راجپوت کرنی سینا نے راجستھان کی وزیر تعلیم کرن ماھیشوری کو ناک اور کان کاٹنے کی دھمکی دی ہے۔ دراصل کرن ماھیشوری پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر راجپوتوں کا موازنہ چوہوں سے کیا تھا۔ حالانکہ وزیر نے کہا کہ ان کا اشارہ کمیونٹی خاص کے لئے نہیں تھا۔ اس کے باوجود راجپوت تنظیم نے اس کے لئے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں کانگریس نے ان کے بیان کی مذمت کی ہے۔

پیر کو ایک پریس کانفرنس میں ماھیشوری سے اگلے اسمبلی انتخابات میں راجپوت سماج سنگھرش سمیتی کی طرف سے بی جے پی کے خلاف تشہیر کرنے کے فیصلے پر ان کی رائے پوچھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، "ایسے بھی لوگ ہیں جو برساتی چوہے ہیں جو انتخابات آتے ہی بلوں سے نکل آتے ہیں۔

راجستھان: راجپوت کرنی سینا نے دی وزیر تعلیم کی ناک۔ کان کاٹنے کی دھمکی

راجستھان کی وزیر تعلیم کرن ماھیشوری

کرنی سینا نے منگل کو اپنی میٹنگ کے بعد وزیر کو فوری معافی یا سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ کرنی سینا نے انہیں یاد دلاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایسے بیان دینے سے پہلے پدماوت تنازعہ کے وقت دیپکا پادوکون والا واقعہ یاد رکھنا چاہئے۔

کرنی سینا کے ریاستی صدر مہیپال مكرانا نے ایک ویڈیو کے ذریعے کہا، "راجستھان میں راجپوت برادری کی حمایت سے بی جے پی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ماھیشوری نے انہی 'چوہوں' کے دم پر الیکشن جیتا تھا اور اب آئندہ انتخابات میں ہم انہیں سبق سکھائیں گے۔ "

انہوں نے کہا، "ان کے اسمبلی حلقہ (راجسمند) میں 40،000 ووٹرز ہیں، انہیں فوری طور پر معافی مانگنی چاہئے اور ریاستی حکومت کو اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرنا چاہیے۔"

انہوں نے کہا کہ وہ خواتین کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں، لیکن وہ ایک خاتون کے ذریعہ اپنی برادری کی توہین کو برداشت نہیں کریں گے۔ وہیں، کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماھیشوری کو پوری راجپوت برادری سے معافی مانگنی چاہئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز