جوس بٹلر کی جارحانہ اننگ سے راجستھان نے ممبئی کو 7 وکٹ سے شکست دی

ممبئی: جوس بٹلر کی شاندار 94 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے آج ممبئی انڈینس کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ راجستھان نے 7 وکٹ سے جیتا۔

May 14, 2018 12:07 AM IST | Updated on: May 14, 2018 12:07 AM IST

ممبئی: جوس بٹلر کی شاندار 94 رنوں کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس نے آج ممبئی انڈینس کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ راجستھان نے 7 وکٹ سے جیتا۔ ممبئی انڈینس نے 20 اوور میں 168 رن کا اسکور بنایا تھا اور راجستھان کو 169 رنوں کا ہدف دیا تھا، جسے راجستھان رائلس نے آسانی سے حاصل کرلیا۔

راجستھان رائلس کی طرف سے کپتان اجنکیارہانے نے 37 اور سنجو سیمسن نے 26 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ممبئی کی طرف سے ہاردک پانڈیا نے دووکٹ لئے جبکہ ایک وکٹ بمرہ کو ملا۔

جوس بٹلر کی جارحانہ اننگ سے راجستھان نے ممبئی کو 7 وکٹ سے شکست دی

راجستھان رائلس نے ٹاس جیت کر پہلے ممبئی انڈینس کو بلے بازی کی دعوت دی۔ شکست کے سلسلے کو توڑ کر مسلسل تین میچ جیتنے کے بعد آج ایک بار پھر  راجستھان رائلس سے شکست سے دو چار ہر پلے آف میں پھر پچھڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ممبئی انڈینس پوائنٹ ٹیبل پر اب تک چوتھے مقام پر تھی، لیکن اس شکست کے ساتھ وہ چھٹے مقام پر پہنچ گئی ہے، جس سے اس کی امیدوں کو زبردست جھٹکا لگاہے۔

اس سے قبل ممبئی انڈینس نے 6 وکٹ کے نقصان پر 168 رن بنائے تھے۔ ممبئی کی طرف سے ایون لوئس نے 60 رنوں کی اننگ کھیلی۔ سوریہ کمار یادو نے 38 اور ہاردک پانڈیا نے 36 رنوں کی اننگ کھیلی۔

راجستھان کی طرف سے جوفرا آرچر اور بین اسٹوکس نے دو دووکٹ لئے جبکہ دھون کلکرنی اور جے دیو انادکٹ نے ایک ایک وکٹ لئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز