گجرات میں راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری، کیا احمد پٹیل کی شکست طے ہے؟

Aug 08, 2017 10:56 AM IST | Updated on: Aug 08, 2017 11:06 AM IST

احمد آباد۔ گجرات میں آج ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات میں سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کی نشست پر تذبذب برقرار ہے۔ بی جے پی کی حکمت عملی کی بات کریں تو احمد پٹیل کی جیت کا امکان کم ہی نظر آتا ہے۔ منگل کو صبح طے وقت پر راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے انتخابات شروع ہو گئے ہیں۔

اس دوران کانگریس سے الگ ہوئے شنکر سنگھ واگھیلا نے کہا کہ انہوں نے احمد پٹیل کو ووٹ نہیں دیا ہے۔ ووٹنگ کے بعد انہوں نے کہا، الیکشن ہار رہی کانگریس کو ووٹ دینے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ واگھیلا نے کہا، پٹیل کے ساتھ کانگریس نے مذاق کیا ہے۔ وزیر اعلی وجے روپانی نے بتایا کہ این سی پی کے دونوں ممبران اسمبلی نے بی جے پی کو ووٹ دیا۔

گجرات میں راجیہ سبھا کی سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری، کیا احمد پٹیل کی شکست طے ہے؟

کانگریس امیدوار احمد پٹیل: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

این سی پی ممبر اسمبلی دھرمیندر جڈیجہ نے کہا، ایک سال سے ہماری کانگریس سے لڑائی تھی۔ راجیہ سبھا الیکشن اب آیا ہے۔ ووٹ میں نے بلونت سنگھ راجپوت کو دیا ہے۔ بی جے پی کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ بلونت سنگھ راجپوت 1 سے لے کر 3 ووٹ سے جیت جائیں گے۔ این سی پی، جے ڈی یو اور جی پی پی نے بھی بی جے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اس درمیان منگل کی صبح احمد پٹیل کانگریس ممبران اسمبلی سے ملنے آنند پہنچے ہیں۔ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک راجیہ سبھا کی تین نشستوں کے لئے پولنگ ہوگی۔ نتیجے بھی شام تک آ سکتے ہیں۔ اگرچہ نیوز 18 سے بات چیت میں احمد پٹیل نے اپنی جیت کا دعوی کیا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز