رمضان 2018 : قیدیوں کی سہولت کیلئے مسلمانوں نے ضلع جیل میں لگوایا واٹر پیوری فائر

رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں نیکی اور ثواب کی نیت سے اچھے کام کرنے کا رحجان بڑھ جاتا ہے۔اس مقصد سےاکولہ کی ضلع جیل میں قید لوگوں کے لئے بھی اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔

May 17, 2018 10:59 PM IST | Updated on: May 17, 2018 10:59 PM IST

اکولہ : رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں نیکی اور ثواب کی نیت سے اچھے کام کرنے کا رحجان بڑھ جاتا ہے۔اس مقصد سےاکولہ کی ضلع جیل میں قید لوگوں کے لئے بھی اقداما ت اٹھائے جارہے ہیں۔ضلع جیل میں مسلمانوں کی جانب سے واٹر پیوری فائر کا انتظام کیا گیاہے ، تاکہ رمضان کے مہینے میں قید روزہ دار اور دیگر قیدی صاف پانی پی سکیں ۔مسلمانوں کے اس اقدام کی جیل انتظامیہ نے ستائش کی ہے۔

رفیق صدیقی اور فیاض گروپ کی جانب سے صاف اور شفاف پانی کا انتظام کیا گیا ہے، جس کا فائدہ نہ صرف روزہ دار بلکہ دیگر قیدی بھی اٹھارہے ہیں۔جیل انتظامیہ کے مطابق رمضان میں واٹر پیوری فائر سے نہ صرف روزہ داروں کو مدد مل رہی ہے،بلکہ اس سے جیل انتظامیہ کو روزانہ کے انتظامات کےلحاظ سے بھی آسانی پیدا ہوگئی ہے۔دھوپ اور گرمی کے موسم میں ٹھنڈا پانی یقینی طور راحت کا کام ہے۔

رمضان 2018 : قیدیوں کی سہولت کیلئے مسلمانوں نے ضلع جیل میں لگوایا واٹر پیوری فائر

واضح رہے کہ مسلمانوں کی جانب سے وقتافوقتا اکولہ جیل میں مختلف طریقوں سے امداد مہیا کی جاتی ہے۔ گزشتہ دنوں جیل میں قید ساڑے تین سو قیدیوں کیلئے کمبل اور کھانے کے برتنوں کا انتظام کیا گیا تھا۔

رضوان خان کی رپورٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز