مالیگاؤں میں رمضان میں خاص طور پر تیار کئے جاتے ہیں میٹھے مال پوئے ، لوگوں کو ہے کافی پسند

Jun 14, 2017 10:35 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 10:35 PM IST

مالیگاؤں : رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں مالیگاؤں شہر کے الگ الگ چوراہوں پر لگنے والی کھان پان کی دکانوں کی بات ہی کچھ الگ ہوتی ہے ۔ کباب، ٹکیہ سے لے کر مال پوئے اور مٹھائی کی تک دکانیں رات بھر کھلی رہتی ہیں ۔ یہاں لوگ تراویح کی نماز کے بعد سحری تک ان سارے ذائقہ دار اشیائوں کا مزہ لیتے ہیں ۔ مالیگاؤں ایک واحد ایسا شہرہے ، جہاں رمضان کے لئے اسپیشل ڈشیز بنائی جاتی ہیں ، جس میں میٹھامال پوا مشہور ڈش ہے ۔

پورے مہاراشٹر میں ممبئی کے بعد مالیگائوں ایک ایسا شہر ہے ،جہاں آپ کو رمضان میں خصوصی ڈشیز کھانے کو ملیں گی ۔ چکن کی الگ الگ ڈشیں یہاں تیار کی جاتی ہیں ۔ کباب اورٹکیہ یہاں کا کافی مشہور ہے۔ افطار کے بعد سے سحری تک لوگ ان ساری دکانوں پر بیٹھ کر ساری ڈشوں کے مزے لیتے ہیں ۔

مالیگاؤں میں رمضان میں خاص طور پر تیار کئے جاتے ہیں میٹھے مال پوئے ، لوگوں کو ہے کافی پسند

رمضان المبارک کے مہینے میں شہر کے ہر چوک چوراہوں پر مال پوئے کی دکانیں آپ کو نظر آجائیں گی ۔ یہ مال پوے آٹا، انڈا اور ڈرائےفروٹس کو ملا کر گھی میں تل کر بنائےجاتے ہیں، جو کافی مقوی غذا بھی ہوتی ہے ۔ یہ مال پوے صرف اور صرف رمضان مہینے میں ہی بنائے جاتے ہیں ۔ تراویح کے بعد سے سحری تک ان دکانوں پر لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے۔

malegaon ramadan

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز