پرنب مکھرجی کے بعد موہن بھاگوت کے ساتھ اسٹیج شیئرکریں گے رتن ٹاٹا

Jul 10, 2018 07:55 PM IST | Updated on: Jul 10, 2018 07:56 PM IST

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کے بعد اب صنعت کاررتن ٹاٹا آرایس ایس کے ایک پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔ آرایس ایس نے کہا کہ صنعت کاررتن ٹاٹا اگلے ماہ ممبئی میں ہونے والے ایک پروگرام میں راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ  (آرایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔

اس سے قبل سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی بھی گزشتہ ماہ ناگپورمیں آرایس ایس کے ایک پروگرام میں حصہ بن چکے ہیں۔ پروگرام میں سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھر جی کا حصہ لینا بحث کا موضوع  بن گیا تھا۔

پرنب مکھرجی کے بعد موہن بھاگوت کے ساتھ اسٹیج شیئرکریں گے رتن ٹاٹا

رتن ٹاٹا: فائل فوٹو

آرایس ایس کے ایک عہد یدارنے بتایا کہ ٹاٹا اوربھاگوت نانا پالکراسمرتی سمیتی کے ذریعہ 24 اگست کو منعقدہ ایک پروگرام میں شامل ہوں گے۔ اس این جی او کا نام آرایس ایس پرچارک نانا الکر کے نام پررکھا گیا۔

اس سمیتی کا کیمپ ممبئی کے ٹاٹا میموریل ہاسپٹل کے پاس ہے اوریہ اسپتال کے کینسر مریضوں کی مدد کرتی ہے۔ آرایس ایس کےعہدیدار نے بتایا کہ ٹاٹا اس کیمپ کا دورہ  کرچکے ہیں اوروہ این جی او کے کام سے واقف ہیں۔

ٹاٹا ٹرسٹ کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگرایسا ہوتا ہے تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہوگا۔ اس سے قبل رتن ٹاٹا اپنے 79 ویں یوم پیدائش پر 29 دسمبر 2016 کو ناگپورمیں آرایس ایس دفترگئے تھے۔ ان کے ترجمان نے اسے آپسی ہم آہنگی ملاقات بتایا تھا۔

سمیتی کے سکریٹریوں میں ایک نے کہا کہ 24 اگست کو ہمارے بانی پالکر کا صدی سال ہے اور ہماری تنظیم کے گولڈن جبلی تقریب میں تشریف لانے کے لئے ہم نے ٹاٹا سے رابطہ کیا، لیکن انہوں نے نہ تو منظور کیا اور نہ ہی نامنظور کیا، اس لئے ہم  پرامید ہیں۔

این جی او افسر نے بتایا کہ سینٹرل ممبئی کے ماٹنگا میں یوشنت ناٹیہ مندر میں پروگرام کا انعقاد ہوگا۔ این جی او نے بتایا کہ 160 سال سے زیادہ پرانا ٹاٹا ٹرسٹ پالکراسمرتی سمیتی کا معاون رہا ہےاور شروعات میں ڈائلسس آلات اور دیگر سامان خریدنے میں اسے مدد دی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز