ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 40 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ، جیو کا دھماکہ دار آفر، مفت میں ملے گا 4 جی اسمارٹ فون

Jul 21, 2017 12:30 PM IST | Updated on: Jul 21, 2017 12:30 PM IST

ممبئی : ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 40 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ممبئی میں بڑلا ماتوشري آڈیٹوریم میں شروع ہو گئی ہے۔ مکیش امبانی کی تقریر سوشل میڈیا سائٹس یو ٹیوب، فیس بک اور ٹوئٹ کے ساتھ ہی جیو جیٹ، جیو ڈیجیٹل لائف پر نشر کی جارہی ہے۔

اس دوران آر آئی ایل چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ ریلائنس دنیا کی سب سے بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ریلائنس 40 سال میں سب سے بڑی کمپنی بنیں۔ 40 سال میں کمپنی کا منافع 10 گنا بڑھا۔ ہر ڈھائی سال میں سرمایہ کاروں کے پیسے دو گنے ہوئے۔

ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی 40 ویں سالانہ جنرل میٹنگ ، جیو کا دھماکہ دار آفر، مفت میں ملے گا 4 جی اسمارٹ فون

ساتھ ہی انہوں نے جیو کی شاندار کارکردگی کے بارے میں بھی کہا کہ ہر سیکنڈ سات صارفین جیو سے وابستہ ہوئے ہیں۔ 170 دنوں میں 10 کروڑ صارفین جیو سے وابستہ ہوئے ۔ 6 ماہ میں ڈیٹا کے استعمال میں 6 گنا اضافہ ہوا ۔ امریکہ اور چین کو ڈیٹا کے استعمال میں پیچھے چھوڑدیا گیا۔ جیو کی بدولت ہندوستان ڈیٹا استعمال میں نمبر ون بنا اور وزیر اعظم مودی کے ڈیجیٹل انڈیا خواب کا پورا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جیو پرائم ممبر ہمارے خاص صارف ہیں، اس لئے ہم ہمیشہ ان کے لئے خاص اسکیمیں آتی رہیں گی ۔ ہندوستان میں 78 کروڑ موبائل صارفین ہیں۔ 50 کروڑ فیچر فون ہیں جو ڈیجیٹل دنیا سے باہر ہیں ۔ جیو اگلے چھ ماہ میں 90 فیصد ہندوستان کی آبادی کا احاطہ کر لے گا۔ اب لوگ 2 جی نہیں 4 جی کا استعمال کریں گے۔

سالانہ عام اجلاس میں دنیا کا سب سے سستا 4 جی اسمارٹ فون لانچ کیا گیا۔ امبانی نے اس فون کو انڈیا کا انٹلیجنٹ اسمارٹ جیو فون قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جیو کا اسمارٹ فون مفت ملے گا، اس کے لئے 1500 روپے سیکورٹی جمع کرانی ہوگی اور تین سال میں کبھی بھی فون واپس کر سکتے ہیں۔ 15 اگست سے جیو فون کا ٹرائل کیا جائے گا 24 اگست سے جیو فون کی پری بکنگ شروع ہوگی۔

جیو فون کی خاصیت

جیو فون پر سستی شرح میں  لا محدود ڈیٹا: جیو نے نئے فون کو ٹی وی کیبل بنایا ہے۔ جیو فون کسی بھی ٹی وی سے جڑ جائے گا اور 309 روپے دینے پر روزانہ تین سے چار گھنٹے ویڈیو دیکھے جاسکتے ہیں ۔ جیو فون میں وائس کال مفت رہے گی۔ جیو فون پر 153 روپے میں ایک ماہ کے لئے لا محدود ڈیٹا ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ نجی شعبہ کی ملک کی سب سے بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز، تیل گیس، ریفائننگ ، مارکیٹنگ، پیٹرو کیمیکل، ٹیلی کام ، ریٹیل ، ٹکسٹائیلس، اسپورٹس ، میڈیا اور انٹرٹینمنٹ میں کاروبار کرتی ہے۔ گزشتہ سال شروع کی گئی ریلائنس جیو سے وابستہ اعلانات پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز