جیو کا بڑا آفر، 31 مارچ 2018 تک پرائم ممبرس کو ملے گا ان لیمٹیڈ ڈیٹا

Feb 21, 2017 01:45 PM IST | Updated on: Feb 21, 2017 09:06 PM IST

ممبئی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے انٹرنیٹ سروس ریلائنس جیو کے بارے میں کئی اہم اعلانات کئے ہیں۔

جیو سے منسلک اعلان اور اہم باتیں

جیو کا بڑا آفر، 31 مارچ 2018 تک پرائم ممبرس کو ملے گا ان لیمٹیڈ ڈیٹا

موبائل ڈیٹا کے استعمال میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔

موبائل ویڈیو نیٹ ورک کے معاملہ میں جیو نے کئی ریکارڈ بنائے ہیں۔

جیو یوزرس روزانہ 5.5 کروڑ ڈیٹا صرف ویڈیو دیکھنے کے لئے کرتے ہیں۔

صرف چھ ماہ میں ہندوستان نے ڈیجیٹلائزیشن کو تیزی سے اپنایا ہے۔

حال ہی میں ریلائنس جیو نے سب سے تیزی سے 10 کروڑ کنکشن دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ہر روز ہم جیو کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یکم اپریل سے کسی بھی نیٹ ورک پر کی جانے والی کال مکمل طور پر رہے گی مفت۔

ہر پلان 20 فیصد سے زیادہ ڈیٹا ملے گا۔

مکیش امبانی نے کہا ہمارے پرانے جیو یوزرس کو ملے گا بڑا فائدہ۔ کیونکہ وہ پہلے لوگ ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا۔

جیو سے جیو کالنگ زندگی بھر مفت۔

پرانے 100 ملین جیو یوزرس کو جیو پرائم ممبرشپ کا حصہ بننے کا موقع ملے گا۔ یکم مارچ کو یہ شروع ہو جائے گا اور 31 مارچ تک چلے گا۔ یہ ممبرشپ آپ کسی بھی جیو اسٹور یا جیو اپلی کیشن سے لے سکتے ہیں۔

جیو نیو ایئر آفر کو 1 سال اور استعمال کر سکیں گے۔

جیو پرائم ممبرس کے لئے خصوصی 303 روپے کا پلان ہو گا۔ حال ہی میں ریلائنس جیو نے سب سے تیزی سے 10 کروڑ کنکشن دینے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ جیو کے آنے کے بعد ہندوستان میں مواصلاتی انقلاب نئی راہ پكڑے گا اور گاووں تک انٹرنیٹ تیزی سے پہنچے گا۔

ریلائنس جیو

ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو انفوکام نے لانچنگ کے بعد سے ہر منٹ اوسطا 1000 گاہک اپنے نیٹ ورک سے جوڑے ہیں۔ اس طرح ہر دن قریب چھ لاکھ نئے گاہک جڑے ہیں۔ جیو کی لانچنگ 5 ستمبر کو ہوئی تھی۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے اس سے پہلے پیر کو نیسکام کے ایک پروگرام میں یہ جانکاری دی تھی۔ انہوں نے کہا، 'جیو کے آغاز کے وقت ہم نے خود ہی جلدی سے جلدی 10 کروڑ صارفین جمع کرنے کا ہدف رکھا۔ ہم نے بھی نہیں سوچا تھا کہ یہ تو چند ماہ میں ہی حاصل ہو جائے گا۔ کمپنی نے اپنی 4 جی خدمات کا باقاعدہ آغاز پانچ ستمبر 2016 کو کیا تھا۔ اس طرح سے اس نے 160 دن پورے کر لئے ہیں۔

ریلائنس جیو کے پاس 4 جی بنیاد پر ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات فراہم کرنے کا لائسنس ہے اور فی الحال وہ اپنی تمام خدمات مفت پیش کر رہی ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز